غلام حسین کی بطور چیئرپرسن پبلک سیفٹی کمیشن ہنگو تعیناتی

بدھ 5 اگست 2020 23:24

پشاور۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 05 اگست2020ء) خیبر پختونخوا پولیس ایکٹ 2017کی شق 56کی پیروی کرتے ہوئے اور متعلقہ کمیشن کے الیکشن پر آزاد ممبر کرنل (ریٹائرڈ) سید غلام حسین کی بحیثیت چیئر پرسن ڈسٹرکٹ پبلک سیفٹی کمیشن ہنگو، کمیشن کی بقیہ مدت کیلئے تعیناتی کا اعلان کیا گیا ہے۔

(جاری ہے)

چیئر پرسن ڈسٹرکٹ پبلک سیفٹی کمیشن ہنگو اپنے تمام فرائض مذکورہ ایکٹ میں درج قوائد و ضوابط کے مطابق ادا کریںگے۔ اس امر کا اعلان محکمہ داخلہ و قبائلی امور، حکومت خیبر پختونخوا کی جانب سے کیا گیا۔

پشاور میں شائع ہونے والی مزید خبریں