ٹریفک پولیس چارسدہ کی ون ویلنگ اور غیر رجسٹرڈ موٹرسائیکلوںکے خلاف کارروائی، سینکڑوں کو جرمانہ

جمعرات 6 اگست 2020 17:13

پشاور ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 06 اگست2020ء) ٹریفک پولیس چارسدہ نے ون ویلنگ،کم عمرموٹرسائیکل سواروں اورغیر رجسٹرڈ موٹرسائیکلوں کے خلاف کارروائی کرتے ہوئے سینکڑوں افراد کو جرمانہ کیا۔

(جاری ہے)

اس حوالے سے ٹریفک انچارج چارسدہ امیر زمان خان نے بتایاکہ ون ویلنگ اورکم عمر موٹرسائیکل سواروں کے خلاف مہم جاری رہے گی۔ انہوں نے والدین سے اپیل کی کہ وہ اپنے کم عمر بچوں کو موٹر سائیکل چلانے کی اجازت نہ دیں۔

متعلقہ عنوان :

پشاور میں شائع ہونے والی مزید خبریں