بنوں ڈویژن میں شجرکاری مہم کے دوران 2 لاکھ پودے لگائے جائیں گے، ڈپٹی کمشنر

جمعرات 6 اگست 2020 17:13

پشاور ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 06 اگست2020ء) ڈپٹی کمشنر بنوں زبیرخان نیازی نے کہا ہے کہ 9 اگست سے تحصیل ڈومیل میں ٹائیگرفورس کی مدد سے شجرکاری مہم کا آغازکیا جائے گا اور اس مہم کے تحت بنوں ڈویژن میں2 لاکھ پود ے لگائیں جائیں گے۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہاکہ شجرکاری صدقہ جاریہ ہونے کے ساتھ ماحول کو خوشگوار رکھنے میں بھی اہم کرداراداکرتی ہے، شجرکاری صرف حکومتوں کی ذمہ داری نہیں بلکہ شہری بھی اس کار خیر میں اپنا حصہ ڈال سکتے ہیں اور حکومتی اقدامات کی تکمیل میں قدم سے قدم ملاکر ذمہ دار شہری ہونے کا ثبوت دے کر اپنے ملک کو سرسبزوشاداب بنا سکتے ہیں۔ انہوں نے شہریوں سے اپیل کی کہ وہ 9 اگست کی شجرکاری مہم میں بڑھ چڑھ کرحصہ لے کر ایک ذمہ دار شہری ہونے کا ثبوت دیں۔

متعلقہ عنوان :

پشاور میں شائع ہونے والی مزید خبریں