اے این پی کی مرکزی کابینہ کا اجلاس 10 اگست کو طلب

جمعرات 6 اگست 2020 17:13

پشاور ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 06 اگست2020ء) عوامی نیشنل پارٹی کی مرکزی کابینہ کا اجلاس 10 اگست کی صبح 10بجے باچا خان مرکز پشاور میں طلب کر لیا گیا ہے۔

(جاری ہے)

عوامی نیشنل پارٹی کے مرکزی سیکرٹری جنرل میاں افتخارحسین کے مطابق اجلاس میں مرکزی کابینہ کے اراکین کے علاوہ تمام صوبائی صدور اور جنرل سیکرٹریز شرکت کریںگے جس میں تنظیمی اور سیاسی صورتحال پر بحث کی جائے گی۔

پشاور میں شائع ہونے والی مزید خبریں