اے سی کرک کالتمبرہسپتال کادورہ

جمعرات 6 اگست 2020 17:28

پشاور۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 06 اگست2020ء) ڈپٹی کمشنر کرک شاہ رخ علی کی خصوصی ہدایت پر ایڈیشنل اسسٹنٹ کمشنر II کرک مہران الیاس نے لتمبر ہسپتال کا اچانک دورہ کیا اور وہاں پر دو ڈاکٹرز ناصر اقبال اور مجیب الرحمن کے علاوہ پانچ دیگر سٹاف ممبرز کو ڈیوٹی کے دوران موجود نہ پا کر ان کی رپورٹ انچارج ہسپتال ڈاکٹر ظفر اللہ داوڑ سے طلب کر لی۔

(جاری ہے)

اس کے علاوہ ہسپتال میں پانی اور بجلی کے مسائل کا فوری نوٹس لیتے ہوئے متعلقہ حکام کو مسئلہ فوری حل کرنے کے لئے ہدایات جاری کردی۔

متعلقہ عنوان :

پشاور میں شائع ہونے والی مزید خبریں