ڈوگرہ ہسپتال سے ملحقہ علاقوں میں لشیمینا، ملیریا کی ادویات اور مچھر دانیاں تقسیم

جمعرات 6 اگست 2020 22:28

پشاور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 06 اگست2020ء) ڈائریکٹر ہیلتھ سروسز مرج ایریا ڈاکٹر نیاز آفریدی کی خصوصی ہدایت پر انٹگریٹڈ ویکٹر مینجمنٹ پروگرام کی منیجر ڈاکٹر شائستہ کی سربراہی میں ڈی ایچ او خیبر ڈسٹرکٹ ڈاکٹر طارق حیات، فوکل پرسن ڈاکٹر خالد، میڈیکل سپرنٹنڈنٹ ڈاکٹر جہانگیر اور ملیریا وویکٹر مینجمنٹ پروگرام کے مقامی اہلکاروں پر مشتمل ٹیم نے ڈوگرہ ہسپتال باڑہ اور محلقہ علاقوں کا تفصیلی دورہ کیا۔

انھوں نے وہاں پر سروے کیا اور مریضوں کے بارے معلومات حاصل کیں۔ یہ علاقہ چونکہ ڈینگی، ملیریا اور لشمینیا کے حوالے سے حساس ہے اس لیے ممکنہ مریضوں سے نمٹنے کے لئے ڈائریکٹر ہیلتھ سروسز نے علاقے میں ابھی سے اقدامات اٹھانے کی ہدایات جاری کی ہے۔ٹیم نے لشمینیا اور ملیریا مریضوں میں ادویات اور مچھر دانیاں تقسیم کیں علاقے کی سرویلنس اور آگاہی مہم مکمل کرلی گئی ہے۔

(جاری ہے)

سرویلنس کے دوران لشمینیا کے 56 مریضوں اور ملیریا کے 126 مشتبہ مریضوں کی نشاندہی کی گئی۔ پروگرم مینیجر ڈاکٹر شائستہ کے مطابق لشمینیا کے مریض نئے نہیں ہیں بلکہ ایک سال قبل سامنے آئے تھے اور انہوں نے اپنا علاج ادھورا چھوڑا ہے جبکہ ملیریا کے 9 مریض پچھلے ایک ماہ کے دوران رپورٹ کئے گئے ہیں۔ ٹیم نے مریضوں کو ضروری ادویات اور مچھر دانیاں فراہم کیں، لوگوں کے ساتھ آگاہی سیشن منعقد کئے جبکہ فیلڈدوروں کے علاوہ جانوروں کے اصطبلوں کا بھی معائنہ کیا۔

طبی عملے نے لوگوں پر زور دیا کہ ادویات کا بروقت وصحیح استعمال یقینی بنائے احتیاطی تدابیر اختیار کرتے ہوئے خود اور دوسروں کو بیماریوں سے بچائیں، بیماری کی علامات کی صورت میں فوری ڈاکٹر سے رجوع کریں۔ٹیم میں شامل خاتون اہلکاروں نے گھر گھر جاکر گھریلو خواتین کو احتیاطی تدابیر سے آگاہ کیا اور انہیں مچھردانیاں دیں۔ پروگرام منیجر آئی وی ایم پی ڈاکٹر شائستہ نے کہا کہ لشمینیا، ملیریا اور ڈینگی کے مریضوں کے لئے ادویات وافر مقدار میں موجود ہیں صورتحال مکمل کنٹرول میں ہے جہاں سے مریضوں کی اطلاع آتی ہے وہاں ڈائریکٹر ہیلتھ سروسز کی ہدایت پر ٹیمیں بھیج کر فوری اقدامات اٹھائے جاتے ہیں۔

مریضوں کو ادویات ومچھر دانیوں کی فراہمی کے ساتھ ساتھ آگاہمی مہم جاری ہے جس میں خاتون اہلکار بھی حصہ لے رہی ہیں

متعلقہ عنوان :

پشاور میں شائع ہونے والی مزید خبریں