جے ایس بینک کے تعاون سے سٹی ٹریفک پولیس پشاور کے عملے میں 60 چھتریاں تقسیم

ہفتہ 8 اگست 2020 19:04

پشاور۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 08 اگست2020ء) جے ایس بینک کے تعاون سے سٹی ٹریفک پولیس پشاور کے عملے میں 60 چھتریاں تقسیم کی گئیں۔ تفصیلات کے مطابق جے ایس بینک کی جانب سے پورے صوبے میں ٹریفک حکام کو 160 چھتریاں فراہم کیں جن میں سے ڈی آئی جی ٹریفک نے پشاور کیلئے 60 چھتریاں مختص کیں جن کو بعض ازاں ایس ایس پی ٹریفک وسیم احمد خلیل کی ہدایت پر ایس پی ہیڈ کوارٹرز نے اپنے عملے کو جو مختلف چوکوں میں ڈیوٹیاں سر انجام دیتے ہیں ان میں تقسیم کی گئیں۔

(جاری ہے)

ایس ایس پی ٹریفک *وسیم احمد خلیل* نے ٹریفک ہیڈ کوارٹر گلبہار سے جاری کردہ پریس ریلیز میں کہا ہے کہ جے ایس بینک نے ہمیشہ سٹی ٹریفک عملے کے ساتھ تعاون کیا ہے جس میں ای چالان کا سسٹم قابل ذکر ہے جس سے ٹریفک عملے اور شہریوں کو با آسانی چالان جمع کرنے کی سہولت میسر ہوتی ہے جس پر ان کا شکریہ ادا کرتے ہیں۔ انہوں نے مزید کہا کہ ٹریفک پولیس عملہ شدید گرمی کے موسم میں سڑکوں پر ڈیوٹیاں انجام دیتے ہیں جن کے مسائل سے بخوبی آگاہ ہیں انہیں ہر قسم کی سہولیات فراہم کرنے کے لئے تمام تر وسائل اور صلاحیتیں بروئے کار لائیں گے۔

پشاور میں شائع ہونے والی مزید خبریں