شہری کی اغواء کی کوشش ناکام،پولیس نے مغوی کو بحفاظت بازیاب کرلیا

ہفتہ 8 اگست 2020 19:04

پشاور۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 08 اگست2020ء) پشاورپولیس نے بروقت کاروائی کے دوران شہری کی اغواء کی کوشش ناکام بناتے ہوئے مغوی کو بحفاظت بازیاب کرلیا، تھانہ تہکال کی حدود میں لین دین کے تنازعہ پر شہری کے اغواء میں ملوث چار ملزمان کو گرفتار کرکے ان کے قبضے سے اسلحہ بھی برآمد کرلیا،ملزمان نے گرفتار ی سے بچنے کی خاطر ا پنے آپ کو پولیس اہلکار ظاہر کیا،جنہوں نے ا بتدائی تفتیش کے دوران اپنے جرم کا اعتراف کرلیا ہے،ملزمان کے خلاف مختلف دفعات کے مقدمات درج کرکے مزید تفتیش شروع کردی گئی ہے تفصیلات کے مطابق ایس پی کینٹ حسن جہانگیرکو اطلاع موصول ہوئی کہ تھانہ تہکال کی حدود میں چند نا معلوم ملزمان کسی شہری کو اغواء کرنے کی کوشش کر رہے ہیں،جس پر ڈی ایس پی ٹاون احسان شاہ کی نگرانی میں ایس ایچ او تھانہ تہکال سید سردار علی شاہ نے بروقت کارروائی کرتے ہو ئے مین یونیورسٹی روڈ شہری کے اغواء میں ملوث چار ملزمان عبداللہ ولد یار دل سکنہ اٖفغانستان حال حیات آباد،عصمت اللہ ولد حاجی جمال،ثواب ولد شہزاداور جہانگیر ولد ماصل سکنہ کو کی خیل ساکنان جمرودکو گرفتار کرکے مغوی شہری زاہد ولدعزیز سکنہ تاج آبادکو باحفاظت بایاب کرا لیا،گرفتارملزمان کے قبضے سے اسلحہ بھی برآمد کرلیاہے،جنہوں نے گرفتار سے بچنے کی خاطر اپنے آپ کو پولیس اہلکار ظاہر کیا،گرفتار ملزمان کے خلاف مختلف دفعات کے تحت مقدمہ درج کرکے تفتیش شروع کردی گئی

متعلقہ عنوان :

پشاور میں شائع ہونے والی مزید خبریں