پشاورپولیس نے منشیات سمگل کرنے کی کوشش ناکام بنادی،ملزم گرفتار

ہفتہ 8 اگست 2020 19:04

پشاور۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 08 اگست2020ء) پشاورپولیس نے خفیہ اطلاع پر کارروائی کے دوران منشیات سمگل کرنے کی کوشش ناکام بناتے ہوئے ایک ملزم کو گرفتار کر لیا، گرفتار منشیات سمگلر موٹر کار کے ذریعے منشیات سمگل کرنے کی کوشش کر رہا تھا جس کے قبضے سے 4کلو گرام چرس ، گرفتار ملزم کا تعلق جمرود سے ہے جس نے ابتدائی تفتیش کے دوران منشیات پنجاب سمگل کرنے کا اعتراف کرلیا ہے جس کے خلاف مقدمہ درج کر کے تفتیش شروع کر دی گئی ہے تفصیلات کے مطابق گزشتہ روز ڈی ایس پی ورسک فدا خان کو اطلاع ملی تھی کہ منشیات سمگلنگ میں ملوث ملزم کسی بھی وقت منشیات سمگل کرنے کی کوشش کرے گا جس پر ایس ایچ او تھانہ مچنی گیٹ امتیاز خان نے نیو رنگ روڈ ناکہ بندی کے دوران ایک مشکوک موٹر کار کو رکنے کا اشارہ کیا جس پر گاڑی کے خفیہ خانوں سے 4 کلو گرام چرس برآمد کرکے ملزم مہرام گل ولد بنات خان سکنہ جمرود کو گرفتار کرلیا، گرفتار ملزم نے ابتدائی تفتیش کے دوران منشیات پنجاب سمگل کرنے کا اعتراف کر لیا، جس کے خلاف مقدمہ درج کر کے تفتیش شروع کر دی گئی ہے

پشاور میں شائع ہونے والی مزید خبریں