بہت جلد پاکستان ایک سرسبز وشاداب ملک ہوگا،شاہ فرمان

عوام اس مہم میں بھر پور حصہ لیں اور اس ملک کو وزیراعظم عمران خان کے وڑن کے مطابق سربز وشاداب بنانے میں کردار ادا کریں،گورنرخیبرپختونخوا

اتوار 9 اگست 2020 20:15

پشاور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 09 اگست2020ء) گورنر خیبر پختونخوا شاہ فرمان نے اربن فارسٹ ڈے کے موقع پر گورنر ہاوس پشاور میں پودا لگا کر شجرکاری مہم میں حصہ لیا. اس موقع پر ٹائیگر فورس کے اہلکار بھی موجود تھی.

(جاری ہے)

اس موقع پر گورنر نے کہا کہ آج کی شجر کاری مہم دس بلین ٹری سونامی مہم میں خیبر پختونخوا دیا گیا ایک بلین ٹری سے زیادہ کے ہدف میں مددگار ثابت ہوگا، گورنر شاہ فرمان نے ٹائیگر فورس کے ولولہ و جذبہ کو خراج تحسین پیش کرتے ہوئے کہا کہ ٹائیگر فورس نے نہ صرف کووڈ 19 میں اہم کردار ادا کیا بلکہ آج اس شجرکاری مہم میں بھی بڑھ چڑھ کر حصہ لے رہے ہیں.انہوں نے عوام سے بھی اپیل کی کہ وہ اس مہم میں بھر پور حصہ لیں اور اس ملک کو وزیراعظم عمران خان کے وڑن کے مطابق سربز وشاداب بنانے میں کردار ادا کریں.

انہوں نے کہا کہ عالمی برادری نے بھی اعتراف کیاہے کہ ماحولیاتی تبدیلیوں سے نمٹنے کیلئے ایشیاء میں پاکستان وزیراعظم عمران خان کی قیادت میں بہترین اقدامات اٹھارہا ہے اور بہت جلد پاکستان ایک سرسبز وشاداب ملک ہوگا۔

پشاور میں شائع ہونے والی مزید خبریں