سرحد چیمبر کا ضلعی حکومت کی جانب سے موٹر سائیکل سوار کو ہیلمٹ کے بغیر پٹرول ڈالنے پر پٹرول پمپزکو بھاری جرمانے کی وصولی پراظہارتشویش

ضلعی انتظامیہ کی جانب سے ہیلمٹ نہ ہونے کی صورت میں موٹر سائیکل میں پٹرول ڈالنے پر پابندی کے فیصلہ کو بزنس دشمن پالیسی کی عکاسی کرتا ہے،مقصود انور

اتوار 9 اگست 2020 20:15

پشاور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 09 اگست2020ء) سرحد چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری کے صدر انجینئر مقصود انور پرویز نے ضلعی حکومت کی جانب سے موٹر سائیکل سوار کو ہیلمٹ کے بغیر پٹرول ڈالنے پر پٹرول پمپزکو بھاری جرمانے کی وصولی اور سیلز (Seals)کرنے کیسا تھ ساتھ موٹر سائیکل والو ں کا پمپ سٹاف پر تشدد و زخمی اور ہر ا سا ں کر نے کے واقعات پر گہر ی تشویش کا اظہار کیا ہے اور کہا ہے کہ ضلعی انتظامیہ کی جانب سے ہیلمٹ نہ ہونے کی صورت میں موٹر سائیکل میں پٹرول ڈالنے پر پابندی کے فیصلہ کو بزنس دشمن پالیسی کی عکاسی کرتا ہے ۔

انہوں نے کہاکہ ٹریفک قوانین کو نافذ العمل کروانامحکمہ ٹریفک پولیس ‘ ایکسائز اوردیگر متعلقہ اداروں کی ذمہ داری بنتی ہے نہ کہ کاروباری طبقے ان قوانین کی عوام پر پاسداری کروائیںاور عوام کوبھی چاہئے کہ وہ اپنی زندگیاں محفوظ بنانے کے لئے ٹریفک قوانین پر عملدرآمد کو یقینی بنائیں۔

(جاری ہے)

ان خیالات کا اظہار انہوں نے گذشتہ روز پٹرول پمپ ایسوسی ایشنز اور اونرز کے عہدیداران پر مشتمل وفد سے ملا قات کے دوران کیا جس میں پٹر ول پمپز ایسوسی ایشن عبدالماجد ‘ پٹرولیم ایسوسی ایشن کے جنرل سیکرٹری شعیب خان، ایم ا تحاد خا ن، شمشیر ، فضل قد یر ، اشفا ق خا ن، شکیل خان ، نادر خان اور ملک پر و یز بھی موجو دتھے ۔

سرحد چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری کے صدر انجینئر مقصود انور پرویز نے کہا کہ ضلعی انتظامیہ کی جا نب سے مو ٹر سا ئیکل بغیر ہیلمٹ کے پٹر و ل ڈ النے پر 5 ہز ار سے لیکر 10 ہزار تک جر ما نہ کیا جار ہا ہے جو کہ کورونا لا ک ڈا ئون سے متا ثرہ بزنس کمیو نٹی سر اسر زیادتی ہے اور کسی صورت بھی قا بل قبو ل نہیں ہے۔ انھوڈں نے مزید کہا متعلقہ ادارے اپنی ذمہ داری پو ر ی کر نے کے بجا ئے بز نس کمیو نٹی کے زریعے قو انین کو نا فذ العمل کرو ار ہے ہیں جسکی و جہ سے موٹر سائیکل سواروں کا پٹر ول پمپ منیجر ز اور سٹا ف کے ساتھ لڑائی جھگڑے اور تشدد کے واقعات میں دن بد ن ا ضافہ ہو رہا ہے اس کے علاوہ پولیس ڈیپا رنمنٹ کی جا نب سے سیکو رٹی کی عد م فر اہمی کے باعث پٹرول پمپز سے ا ٓئے روز کیش چھیننے کے واقعات بھی رو نما ہو رہے ہیں جو کہ متعلقہ اداروں کے کارکردگی پر ا یک بڑ ا سو الیہ نشان ہے۔

سرحد چیمبر کے صدر انجینئر مقصود انور پرویز نے کہا کہ اگر ضلعی انتظامیہ نے پٹرول پمپز کو بھاری جرمانے اور سیلز کرنے کا سلسلہ بند نہ کیا تو بزنس کمیونٹی احتجاج پر مجبور ہوگی جس سے نہ صرف حکومت کیلئے مسائل پیدا ہوں گے بلکہ پشاور شہر میں کاروباری اور تجارتی سرگرمیاں بھی متاثر ہونگی۔انہوں نے ضلعی حکومت سے مطالبہ کیا کہ موٹر سائیکل کو بغیر ہیلمٹ پٹرول ڈالنے کی پابندی کے نوٹیفیکیشن کو فوری طور پر واپس لیا جائے اور پالیسی مرتب اور نافذ العمل کرنے سے قبل بزنس کمیونٹی کو اعتماد میں لیا جائے تاکہ ایسی پالیسیوں کے نافذ العمل ہونے کے نتیجے میں کاروبار متاثر نہ ہوں اور باہمی مشاورت سے تشکیل دی جانیوالی پالیسیوں سے کاروبار ی سرگرمیاں بحال ہوںاور بزنس فرینڈلی پالیسیوں کے مثبت اور دورس نتائج سامنے آئیں۔

سرحد چیمبر کے صدر انجینئر مقصود انور پرویز نے مختلف حکو متی اداروں کے اہلکا روں کی جا نب سے خود ساختہ پیمانوں کے ذریعے پٹر ول کی کو الٹی اور ناپنے پر بھی تشویش کا اظہا ر کیا ہے اورکہاہے کہ پٹر ول مالکا ن متعلقہ ا ٓئل کمپنیو ں کے پیر ا میٹر کے مطا بق کے پٹرول کے کو ا لٹی اور پیما نے پر عمل درآمد کر رہے ہیں جس کے باوجود پٹر ول پمپز مالکا ن کو مختلف حکو متی ادارو ں اور ایجنسیو ں کے اہلکارمختلف طر یقوں سے ہراسا ں اورناجائز جر ما نہ کرتے ہیں۔

انھو ں نے مزید کہا ہے ملا زمین سیفٹی قو انین کے نا فذ العمل کرو انا صوبا ئی حکومتی اداروں کی ذمہ داری ہے نہ کہ ضلعی انتظامیہ اور دوسرے ادارے پٹر ول پمپز پر بے جا چھا پے ما رے پمپز ما لکا ن اور منیجرز کو مختلف طر یقو ں سے ہراساں اور جر ما نہ عائد کر تے ہیں جو کہ سر ا سر زیا دتی ہے اور کسی صو ر ت قا بل قبو ل نہیں ہے اور مطا لبہ کیا ہے کہ صو با ئی لیبر ڈ یپا ر نمنٹ کے زر یعے سیفٹی قو انین کے نا فذ کو یقینی بنا یا جا ئے ۔

پشاور میں شائع ہونے والی مزید خبریں