باڑہ میں پودے اکھاڑنے کا واقعہ زمین تنازعہ وغلط فہمی کی وجہ قرار

قبیلے کی ضلعی انتظامیہ سے معذرت، ایف آئی آر درج، گرفتاریاں شروع

اتوار 9 اگست 2020 20:15

باڑہ میں پودے اکھاڑنے کا واقعہ زمین تنازعہ وغلط فہمی کی وجہ قرار
پشاور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 09 اگست2020ء) ضلع خیبر میں مہم شجرکاری کے حوالے سے تینوں تحصیلوں میں بڑے بڑے پروگرام منعقد ہوئے جس میں ڈی سی، اے ڈی سی، متعلقہ اے سی، متعلقہ ایم پی اے اور ٹائیگر فورس کے رضاکاروں سمیت مختلف لوگوں نے شرکت کی۔ اور مہم شجرکاری میں بڑھ چڑھ کر حصہ لیا۔ ٹائیگر فورس کے رضاکاروں نے ضلع خیبر میں ریکارڈ پودے لگائے جس پر لوگوں نے ان کو خراج تحسین پیش کیا۔

(جاری ہے)

باڑہ میں پروگرام کے اختتام کے بعد سوشل میڈیا پر ایک ویڈیوکلپ وائرل ہوا کہ کچھ مشتعل لوگ لگائے گئے پودے اکھاڑ رہے ہیں جس پر ضلعی انتظامیہ خیبر حرکت میں آگئی۔ واقعے کی تحقیقات کرائی گئی تو پتہ چلا کہ یہ واقع دو قبیلوں کے باہمی زمین تنازعہ اور غلط فہمی کی وجہ سے پیش آیا۔ ضلعی انتظامیہ نے واقعے میں ملوث افراد کے خلاف ایف آئی آر درج کروائی۔ سرغنہ گرفتار ہوا، تاہم مزید گرفتاریوں کے لئے چھاپے مارے جا رہے ہیں۔ اس قبیلے کے لوگوں نے ضلعی انتظامیہ سے معززت کی اور اکھاڑے گئے پودوں کو دوبارہ خود لگاکر مزید پودے لگانے کا عہد کیا۔ انہوں نے وزیر اعظم شجرکاری مہم اور ٹائیگر فورس پلانٹیشن ڈے پر مزید ہزاروں پودے رضاکارانہ طور پر لگانے کا اعلان کیا۔

متعلقہ عنوان :

پشاور میں شائع ہونے والی مزید خبریں