ًپشاور، معاون خصوصی اطلاعات و بلدیات کامران بنگش کا شجرکاری مہم کے سلسلے میں مردان کا خصوصی دور ہ
اتوار 9 اگست 2020 22:15
(جاری ہے)
اس دفعہ بھی 10 بلین ٹری سونامی منصوبے کو کامیابی سے ہمکنار کریں گے۔
خیبرپختونخوا میں شجرکاری مہم کے سلسلے میں جاری سرگرمیوں پر بات کرتے ہوئے معاون وزیراعلیٰ کامران بنگش نے کہا کہ صوبے میں آج مجموعی طور پر 850 سے زیادہ مقامات پر شجرکاری مہم کی سرگرمیاں جاری ہیںجن کے لیے ٹائیگر فورس، عام عوام اور پاکستان تحریک انصاف کے ورکرز کی خدمات حاصل ہیں۔شجرکاری مہم میں ٹائیگر فورس اور عوام کے کردار کو سراہتے ہوئے معاون اطلاعات و بلدیات کامران بنگش نے کہا کہ پلانٹیشن مہم میں عوام اور ٹائیگر فورس کا کردار قابل تعریف ہے جس کو تاریخ میں سنہری الفاظ میں یاد رکھا جائے گا۔ انہوں نے کہا کہ اپوزیشن نے ٹائیگر فورس کے قیام کو ہمیشہ بے جا تنقید کا نشانہ بنایا لیکن آج اس کے ثمرات آپ کے سامنے ہیں۔میڈیا نمائندگان کو شجرکاری مہم کی تفصیلات بتاتے ہوئے معاون اطلاعات و بلدیات کامران بنگش نے واضح کیا کہ مردان میں محکمہ بلدیات کی جانب سے شجرکاری کے لیے 400 کنال اراضی مختص کی گئی ہے جبکہ 10 بلین ٹری سونامی منصوبے کے تحت خیبرپختونخوا میں مزید ایک ارب 20 کروڑ سے زائد پودے لگائے جائیں گے تاکہ ماحولیاتی آلودگی کی ایشو پر قابو پانے میں مدد ملے۔ٹائیگر فورس دن کے حوالے سے پوچھے گئے ایک سوال کا جواب دیتے ہوئے معاون خصوصی کامران بنگش نے کہا کہ آج کی شجرکاری میں ٹائیگر فورس کی اہمیت کا اندازہ سب کو ہو چکا ہے اسی سافٹ پاور سے ایک دن میں 20 لاکھ پودے لگانے کا ٹارگٹ پورا کرلیا جائے گا، اس سے بلا تفریق سب کا فائدہ ہوگا۔معاون خصوصی برائے اطلاعات و بلدیات کامران بنگش نے کہا کہ شجرکاری مہم کو کامیاب بنانے کے لیے انتظامیہ سے لے کرسیکرٹری اور وزیراعلیٰ تک سب شجرکاری میں مصروف ہیں کیونکہ یہ آنے والی نسلوں کے لیے بہترین سرمایہ کاری ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا محمود خان نے آج بذات خود ریگی للمہ ٹاؤن پشاور میں پودے لگائے تاکہ عوام بھی اسی حوالے سے متحرک ہو سکیں۔بلین ٹری سونامی کا ذکر کرتے ہوئے معاون وزیراعلیٰ کامران بنگش نے کہا کہ پچھلے پانچ سال میں ایک ارب 20 کروڑ پودے لگا چکے ہیں۔ اس دفعہ بھی شجرکاری مہم کے ذریعے سرخرو ہوں گے جو عوامی تعاون سے ممکن ہو سکتی ہے۔اس موقع پر عوام سے اپیل کرتے ہوئے معاون خصوصی کامران بنگش نے کہا کہ اپنے لیے اور اپنے آنے والی نسلوں کے لیے پودے لگائیںکیونکہ ہم نے پاکستان صرف کرپشن سے نہیں آلودگی سے بھی بچانا ہے۔ اپوزیشن کا ذکر کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ امید ہے اپوزیشن جماعتیں بھی کلین گرین پاکستان کے حوالے سے اپنا کردار ادا کریں گی۔ ہم نے ایک فرد ایک پودا کی سوچ کو پروان چڑھانا ہوگا۔ممبر صوبائی اسمبلی عبدالسلام آفریدی کے ہمراہ میڈیا کو بریف کرتے ہوئے معاون خصوصی کامران بنگش نے کہا کہ پاکستان فارسٹیشن اور شجرکاری میں دنیا کے لیے مثال بن رہا ہے۔ شجرکاری مہم ہر بار اسی طرح بھرپور ولولہ کے ساتھ منایا جائے گا۔ درخت لگانے کا یہ سلسلہ رکنے نہیں دیں گے۔ضلع خیبر میں شجرکاری مہم کے دوران ہلڑبازی پر کمنٹ کرتے ہوئے معاون خصوصی برائے اطلاعات و بلدیات کامران بنگش نے کہا کہ شجرکاری مہم کو تخریب کاری کا شکار نہیں ہونے دیں گے کیونکہ شجرکاری مستقبل کی بینکاری ہے اور ہم نے اسے آگے لے کر جانا ہے۔متعلقہ عنوان :
پشاور میں شائع ہونے والی مزید خبریں
نشے سے پاک پشاور مہم دوبارہ آغاز ‘ سفارشات مرتب
وزیراعلیٰ گنڈاپور اور ترجمان فلاپ فلم کے سواء کچھ نہیں،اختیار ولی
پشاور،حکمر انوں کی نا اہلی ‘ باران رحمت شہریوں کیلئے زحمت بن گئی
بارش نے حکومتی کارکردگی کا پول کھول دیا ہے ‘ امجد آفریدی
پی بی ایف نے پیٹرول کی قیمتوں میں اضافہ کو مسترد کردیا
وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا کے معاون خصوصی برائے ہاؤسنگ ڈاکٹر امجد علی کی زیر صدارت بروز بدھ پشاورمیں ہاؤسنگ ..
وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا کے معاون خصوصی برائے ہاؤسنگ ڈاکٹر امجد علی کی زیر صدارت پشاورمیں ہاؤسنگ اتھارٹی ..
ضم شدہ اضلاع کو دیگر بندوبستی اضلاع کے ہم پلہ بنانا صوبائی حکومت کی ترجیحات میں شامل ہے،عدنان قادری
لوئر دیر میں ضمنی بلدیاتی الیکشن کے موقع پر دفعہ 144 نافذ کردی
ضلع دیربالا میں 29 اپریل سے شروع ہونیوالے انسداد پولیو مہم کے تیاریوں کے حوالے سے اجلاس
دیر بالا میں طوفانی بارشوں کے بعد لینڈ سلائیڈنگ سے بند ہونیوالے سڑکوں کو کلیئر کرکے ہر قسم کے ٹریفک کے ..
پشاور سے متعلقہ
پاکستان کی تازہ ترین خبریں
-
ٹیکس نیٹ بڑھانے اورحکومتی ملکیتی اداروں کی نجکاری کویقینی بنائیں گے
-
کمیشن نے مجھ سے بالکل نہیں پوچھا کہ دھرنے کے پیچھے فیض حمید تھے یا نہیں؟
-
وزیر خارجہ محمد اسحاق ڈار کو جمہوریہ چیک کے وزیر خارجہ کا ٹیلی فون، باہمی دلچسپی کے علاقائی اور عالمی امور پر روابط اور بات چیت کو بڑھانے پر اتفاق
-
وزیر اعلی ٰبلوچستان میر سرفراز بگٹی سے سیکرٹری ویلفیئر فنڈ منسٹری آف اوورسیز پاکستانی ذوالفقار خان کی ملاقات
-
ملک بھر میں این ایچ اے روڈ انفراسٹرکچر کو بڑھانے کے لئے پرعزم ہیں ،نئی پالیسی لائیں گے، عبدالعلیم خان
-
گوجرخان پولیس کی موثر کارروائی، سکولوں اور کالجوں میں منشیات سپلائی کرنے والا منشیات فروش گرفتار
-
سوات ،نوجوان نے خودکو گولی مارکر خودکشی کرلی
-
نوازشریف، آصف زرداری اورعمران خان اگرمل بیٹھیں تو مسائل حل ہوسکتے ہیں
-
شاہد خاقان عباسی اچھے آدمی ہیں،انہیں پارٹی میں بیٹھ کر اپنی بات کرنی چاہیئے
-
وزیراعلی سندھ نے کابینہ میں توسیع کرتے ہوئے مزید 8وزرا کو شامل کرلیا
-
سوشل میڈیا پر میرا کوئی اکائونٹ نہیں، سابق کرکٹر سعید انور
-
شاہین آفری سے تعلق پرانا اور مضبوط ہے ، بابر اعظم