}پشاور تیمور جھگڑا نے ڈاکٹرز کے ہمراہ باغ ناران میں پودا لگایا

د*تمام سرکاری ہسپتالوں کی او پی ڈیز جلد کھل جائیں گی،وزیرِ صحت و خزانہ

اتوار 9 اگست 2020 22:15

گ*پشاور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 09 اگست2020ء) خیبرپختونخوا کے وزیر صحت و خزانہ تیمور سلیم خان جھگڑا نے شجرکاری اور ٹائیگر فورس ڈے کے موقع پر باغِ ناران حیات آباد میں پودا لگایا۔ صوبائی وزیر کی کال پر پورے باغ میں 200 پودے لگائے گئے۔ اس موقع پر میڈیا نمائندوں سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ باغ ناران میں آج 2 سو پودے لگائے ہیں۔

صوبے میں شجر کاری مہم تیزی کے ساتھ جاری ہے۔

(جاری ہے)

خیبرپختونخوا میں صبح سے اب تک 20 لاکھ پودے لگا چکے ہیں جبکہ آج صوبے میں 35 لاکھ پودے لگانے کا ہدف رکھا ہے۔ انہوں نے کہا کہ اس سے قبل بھی صوبے میں 1 ارب درخت لگائے جس کی مثال کہیں نہیں ملتی۔ صوبائی حکومت کے اس کارنامے کو عالمی سطح پر سراہا گیا۔ تیمور جھگڑا نے اس عزم کا اظہار کیا کہ درخت لگا کر پورے صوبے اور ملک کو سرسبز و شاداب بنائیں گے۔ ایک سوال کا جواب دیتے ہوئے صوبائی وزیر نے کہا کہ صوبے کے زیادہ تر سرکاری ہسپتالوں میں او پی ڈیز کھل چکی ہیں جبکہ دیگر ہسپتالوں میں بھی او پی ڈی جلد کھل جائے گی۔

متعلقہ عنوان :

پشاور میں شائع ہونے والی مزید خبریں