سی سی پی او پشارورنے دس سالہ کارکردگی رپورٹ جاری کردی

منگل 11 اگست 2020 22:36

پشاور۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 11 اگست2020ء) ایس ایس پی آپریشنزمنصورامان نے کہاہے کہ رواں سال قتل مقاتلے، اغواء برائے تاوان، چوری ڈکیتی، رہزنی اور دیگر جرائم کی وارداتوں میں نمایاں کمی واقع ہوئی ہے، ایف آئی آرکے اندراج، ڈی آرسی کے قیام اور پولیس کی 24 گھنٹے پٹرولنگ کے باعث جرائم کا گراف کافی حد تک نیچے آیاہے، گزشتہ روز ملک سعد شہیدپولیس لائن میں ضلع پشاور میں جرائم کی 10 سالہ رپورٹ کے اجراء اور کورونا وائرس سے متعلق صحافیوں کی فرنٹ لائن پر گراں قدر خدمات کو خراج تحسین پیش کرنے کیلئے کیپٹل سٹی پولیس کی جانب سے خصوصی تقریب کا اہتمام کیا گیا جس میں سی سی پی او محمد علی گنڈا پور اورایس ایس پی آپریشن منصور امان پشاور پریس کلب، خیبر یونین آف جرنلٹس اور کرائم اینڈ ٹیراررزم جر نلسٹ فورم کے ممبران نے کثیر تعدادمیں شرکت کی، اس موقع پر سی سی پی او محمد علی گنڈا پور نے صحافی حضرات کی جانب سے کورونا وائرس کے خلاف جاری جنگ میں فرنٹ لائن کا کردار ادا کرنے والے کرائمز رپورٹر ز کوخراج تحسین پیش کرتے ہوئے کہاگیاکہ پولیس کے شانہ بشانہ مل کر کرونا سے متاثرہ علاقوں میں جاکر اپنی جانوں کی پروا کیے بغیر وہاں پرڈیوٹی سرانجام دی اس موقع پرسی سی پی او نے کرونا وائرس کا شکار ہونے والے شہید صحافی سید فخرالدین کی بلند درجات اور گزشتہ دنوں سینئر صحافی عارف یوسفزئی کے گھر آتشزدگی واقعہ میں جھلس کر اس کے دو بچے شہید ہونے پر اظہار تعزیت کی ۔

پشاور میں شائع ہونے والی مزید خبریں