ڈیزل سے چلنے والی گاڑیوں کے لئے فی کلو میٹر فی مسا فر کے حساب سے نئے کرائے نامے

منگل 11 اگست 2020 22:36

پشاور۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 11 اگست2020ء) وفاقی حکومت کی جانب سے ڈیزل کے نرخ 101 روپے سے بڑھا کر 106 روپے کئے جانے کے عد ریجنل ٹرانسپورٹ اتھارٹی پشاور نے صوبے میں ڈیزل سے چلنے والی گاڑیوں کے لئے فی کلو میٹر فی مسا فر کے حساب سے نئے کرائے نامے تیار کئے ہیں جن کے تحت فلائنگ کوچز/ منی بسیں ا 1.21 روپے اور اے سی بسیں 1.41 روپے فی کلو میٹر فی مسافر کے حساب سے کرایہ وصول کریں گی۔

تفصیلات کے مطابق پشاور جنرل بس اسٹینڈ سے مختلف علاقوں تک درج ذیل کرایہ وصول کیا جائے گا۔ جنرل بس سٹینڈ پشاور سے تارو تک فلائنگ کوچز/ منی بسیں 13 روپے اور اے سی بسیں 16 روپے کرایہ چارج کریں گی۔ اسی طرح جنرل بس سٹینڈ پشاور سے پبی تک فلائنگ کوچز/ منی بسیں 21 روپے، اے سی بسیں 24 روپے نوشہرہ تک فلائنگ کوچز/منی بسیں 41 روپے ، اے سی بسیں 56 روپے، مردان تک فلائنگ کوچز/ منی بسیں 70 روپے، اے سی بسیں 82 روپے، درگئی تک فلائنگ کوچز/منی بسیں 128 روپے، اے سی بسیں 149 روپے، بری کوٹ تک فلائنگ کوچز/ منی بسیں 188 روپے، اے سی بسیں 219 روپے کرایہ وصول کریں گی. اسی طرح پشاور کے مختلف بس سٹینڈز اور اڈوں سے مختلف علاقوں تک جانے والے مسافر بردار گاڑیوں کے کرائے نامے بھی جاری کئے گئے ہیں۔

(جاری ہے)

دینی مدارس اور دیگر تعلیمی اداروں کے طلباء، نابینا/ خصوصی افراد اور 60 سال سے زائد عمر کے بزرگ شہریوں کے لیے موجودہ 50 فیصد رعایت جاری رہے گا اور اگر ایئرکنڈیشنڈ گاڑیوں میں ایئر کنڈیشنر کام نہیں کر رہا ہو تو پھر ڈیلکس اسٹیج بس کا کرایا چارج کیا جائے گا۔ اس امر کا عالان ریجنل ٹرانسپورٹ اتھارٹی پشاور کی جانب سے کیا گیا۔

متعلقہ عنوان :

پشاور میں شائع ہونے والی مزید خبریں