ڈپٹی کمشنر ایبٹ آباد محمد مغیث ثنا ء اللہ کا گلیات کے دورہ

سیاحت کے حوالے سے کورونا کیلئے حکو متی احتیا طی تدابیرپر عمل درآمد کا جائزہ لیا

جمعرات 13 اگست 2020 23:49

پشاور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 13 اگست2020ء) ڈپٹی کمشنر ایبٹ آباد محمد مغیث ثنا ء اللہ کا گلیات کے دورہ کے موقع پر سیاحت کے حوالے سے کورونا کے لئے حکو مت کی واضع کردہ احتیا طی تدابیرپر عمل درآمد کا جائزہ لیا۔کو رونا وباء کے با عث سیاحت کی بندش پر پابندی ختم ہونے کے بعد گلیات میں سیاحوں کی آمد کے پیش نظر ڈپٹی کمشنر ایبٹ آباد محمدمغیث ثناء اللہ نے ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر یاسر خان آفریدی اور ڈائریکٹر جنرل گلیات ڈیویلپمنٹ اتھارٹی رضا علی حبیب کے ہمراہ گلیات کا دورہ کیا۔

(جاری ہے)

انہوں نے حکو مت کی واضع کردہ احتیاطی تدابیرپر عمل درآمد کا جائزہ لیا اور سیاحوں اور دکانداروں میں ماسک اور کورونا سے متعلق معلو ما تی کتابچے تقسیم کیے۔ اس موقع پر انہوں نے دکانداروں اور خصوصا ہوٹل مالکان پر زور دیا کہ سیاحت پر پابندی کا خاتمہ صرف حکو مت کی واضع کردہ احتیاطی تدابیر پر عمل درآمد سے منسلک ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ کورونا سے بچاو کے لیے حفاظتی تدابیرپر عمل درآمد کے لیے دکانداروں، ہوٹل مالکان اور سیاحوں کی زمہ داری بنتی ہے کہ وہ احتیاطی تدابیر اختیار کریں ماسک ضرور پہنیں اور سماجی فاصلہ برقرار رکھیں تا کہ دکاندار اور گلیات آنے والے سیاح کورونا کی وباء سے محفوظ رہیں

متعلقہ عنوان :

پشاور میں شائع ہونے والی مزید خبریں