ضلعی انتظامیہ سوات اورپرائیویٹ سکول مینجمینٹ ایسوسی ایشن سوات کامشترکہ اجلاس

جمعرات 13 اگست 2020 23:55

پشاور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 13 اگست2020ء) صوبا ئی حکومت کی ہدایات کی روشنی میں کوروناوائرس کے ممکنہ پھیلاؤ کے پیش نظر تمام سرکاری اور نیم سرکاری تعلیمی ادارے تاحکم ثانی بندرہیں گے اس سلسلے میں ڈپٹی کمشنر سوات کے کانفرنس روم میں ضلعی انتظامیہ اورپرائیویٹ سکول مینجمنٹ ایسوسی ایشن سوات کامشترکہ اجلاس ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر ریلیف ریاض علی خان کی سربراہی میں منعقد ہوااجلاس میں پرائیویٹ سکول مینجمنٹ ایسوسی ایشن سوات کے صدر احمد شاہ،نائب صدرظفرشلمانی،شبیراحمد،حضرت علی اور دیگر متعلقہ حکام نے شرکت کی۔

(جاری ہے)

اس حوالے سے ضلعی انتظامیہ سوات اورپرائیویٹ سکول مینجمنٹ ایسوسی ایشن نے مذاکرات کئے جس میں ایسو سی ایشن کی جانب سے کہا گیا کہ وہ اپنی تنظیموں کی مشاورت سے آئندہ کا لائحہ عمل بتائیں گے انہوں نے مزید کہا کہ اس مصیبت کی گھڑی میں ہم عوام کے ساتھ ہیں اور ہم ضلعی انتظامیہ اور حکومت کے ساتھ بھر پور تعاون کریں گے اے ڈی سی ریاض علی نے کہا کہ استاد کو قوم کے معماراور روحانی والدین کا درجہ دیا گیا ہے اس لئے پرائیویٹ سکولوں کے عہدیداران و اساتذہ کوئی ایسا قدم نہ اٴْٹھائیں جن کی بدولت ان کے خلاف قانونی کاروائی عمل میں لائی جائے۔

متعلقہ عنوان :

پشاور میں شائع ہونے والی مزید خبریں