پی ڈی ایف کے چیئرمین بلال سیٹھی نے پرچم کشائی کی اور شجرکاری مہم کا آغاز کیا

جمعرات 13 اگست 2020 23:59

پشاور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 13 اگست2020ء) پاکستان ڈیویلپمنٹ فانڈیشن (پی ڈی ایف) کے زیر اہتمام ڈائریکٹوریٹ آف آرکائیو لائبریری اور ایف ای ایس کنسلٹنٹس کے اشتراک سے جشن آزادی کی تقریبات کا انعقاد کیا گیا تھا. تقریب کے مہمان خصوصی ایڈورڈز کالج ایلومنائی نیٹ ورک کے صدر سید تحسین شاہ تھی. اس موقع پر پی ڈی ایف کے چیئرمین بلال سیٹھی نے مہمانِ خصوصی کے ہمراہ پاکستانی پرچم کی پرچم کشائی کی اور شہدائے اے پی ایس لائبریری کے احاطے میں پودا لگا کر میگا شجرکاری مہم کا آغاز کیا.

(جاری ہے)

تقریب میں ایک مختصر سیمینار بھی منعقد کیا گیا تھا جس کی صدارت خیبر پختونخواہ کے ڈائریکٹر آرکائیو اینڈ لائبریری ڈاکٹر ظاہر شاہ نے کی جبکہ کلیاتی خطبہ ممتاز محقق اور ماہر تعلیم پروفیسر ڈاکٹر گلزار جلال نے پیش کیا. اس موقع پر ڈسٹرکٹ ایمرجنسی آفیسر پشاور ملک شیر دل خان, ویمن یونیورسٹی کی ڈپٹی رجسٹرار تاشفین ضیا اور پروفیسر بنش عصمت اللہ, جامعہ پشاور کے پروفیسر ڈاکٹر عبدالرحمن خلیل, انجینئرنگ یونیورسٹی کے خزانچی ڈاکٹر مصباح, ایگریکلچر یونیورسٹی کے ڈائریکٹر سپورٹس ڈاکٹر رحمت اللہ, ہائی کورٹ بار کے ارباب افراہیم اور چیف سائبر کرائمز آفیسر ڈاکٹر شان کے علاوہ دیگر افسران موجود تھی.

تقریب سے خطاب کرتے ہوئے پی ڈی ایف کے چیئرمین محمد بلال سیٹھی کا کہنا تھا کہ پاکستان ہمارے مشاہیر کی مقدس امانت ہی. ہمیں اسلاف کے بتائے ہوئے راستوں پر چل کر ملک و قوم کا نام روشن کرنا ہی. انہوں نے کہا کہ پی ڈی ایف شجرکاری مہم کا آغاز کردیا گیا ہے جس کے تحت صوبے بھر میں دس ہزار درخت لگائے جائیں گی. انہوں نے واضح کیا کہ اس عمل کیلئے دیگر چھوٹے شہروں کو بھی فنڈ فراہم کیا جائے گا. ان کا مزید کہنا تھا کہ ہم نے اس مہم میں نا صرف جوانوں بلکہ بزرگوں اور بچوں کو بھی شامل کیا ہی. واضح رہے کہ تقریب میں کورونا ایس او پیز کا بھر پور خیال رکھا گیا تھا.

پشاور میں شائع ہونے والی مزید خبریں