ایڈیشنل اسسٹنٹ کمشنراعجاز اختر کا ریسکیو1122سنٹر کا دورہ ،تعمیراتی کام کا معائنہ

جمعہ 14 اگست 2020 00:06

پشاور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 13 اگست2020ء)ڈپٹی کمشنر دیر بالا خالد اقبال خٹک کی ہدایت پر ایڈیشنل اسسٹنٹ کمشنراعجاز اختر نے ریسکیو1122سنٹر کے تعمیراتی کام کا معائنہ کیا کام کے مقدار اور معیار کو تسّلی بخش پایا ۔اس موقع پر ان کے ہمراہ اسسٹنٹ کمشنر یو۔

(جاری ہے)

ٹی محمد علی بھی موجود تھے۔بعد ازاں ایڈیشنل اسسٹنٹ کمشنراعجاز اخترنے گورنمنٹ گرلز ڈگری کالج براول کے تعمیراتی کام کابھی معائنہ کیا۔معائنہ کے دوران متعلقہ حکام کو ہدایت کی کہ تعمیراتی کام کے معیار کو مزید بہتربنانے کے ساتھ ساتھ جلد از جلد مکمل کرنے کو یقینی بنائیں ۔

پشاور میں شائع ہونے والی مزید خبریں