پانچ روزہ قومی انسداد پولیو مہم کے دوران 5 سال سے کم عمر بچوں کو قطرے پلائیں گے ،ڈپٹی کمشنر باجوڑ

جمعہ 14 اگست 2020 00:06

پشاور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 13 اگست2020ء) ڈپٹی کمشنر باجوڑ فیاض شیر پائو نے کہا ہے کہ پانچ روزہ قومی انسداد پولیو مہم کے دوران ضلع بھر کے تمام 5 سال سے کم عمر بچوں کو پولیو کے قطرے پلائیں گے کیونکہ پولیو ایک مہلک بیماری ہے تاکہ بچوں کو اس مہلک بیماری سے بچایا جاسکے اس سلسلے میں انہوںنے بچوں کے والدین پر زور دیا کہ وہ پولیو ٹیم کے ساتھ مکمل تعاون کریں تاکہ کوئی بچہ پولیو کے قطروں کے پلانے سے رہ نہ جائیں ۔

(جاری ہے)

ان خیالات کا اظہار انہوںنے جمعرات کے روز 5 روزہ انسداد پولیو مہم کے افتتاح کے موقع پر موجودلوگوں سے باتیں کرتے ہوئے کیا۔انہوںنے کہا کہ پولیو کے خاتمے کیلئے حکومت نے ایک مربوط حکمت عملی کے تحت ٹھوس اقدامات اُٹھائیں ہیں تاکہ آئندہ نسلوں کو عمر بھر کی معذوری سے محفوظ بنایا جاسکے ۔اس موقع پر انہوںنے پانچ سال سے کم عمر کے بچوں کو پولیو کے قطرے پلاکر 5 روزہ انسداد پولیو ٹیم کے دورہ ضلع باجوڑ کے حدود میں موٹر سائیکل کی ڈبل سواری پر دفعہ 144 کے تحت پابندی عائد کر رکھی ہے بعد ازاں دپٹی کمشنر نے ڈسٹرکٹ پولیو کنڑول روم ک ابھی دورہ کیا۔

متعلقہ عنوان :

پشاور میں شائع ہونے والی مزید خبریں