گزشتہ مالی سال میں 7کروڑ مالیت کی منشیات پکڑی گئی،122 سمگلرزگرفتار ہوئے، دستاویز

جمعہ 18 ستمبر 2020 15:03

گزشتہ مالی سال میں 7کروڑ مالیت کی منشیات پکڑی گئی،122 سمگلرزگرفتار ہوئے، دستاویز
پشاور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 18 ستمبر2020ء) خیبرپختونخوااسمبلی کوبتایاگیاکہ گزشتہ مالی سال2018-19کے دوران 7 کروڑ27لاکھ 29ہزار200روپے مالیت کی منشیات پکڑی گئی جبکہ122سمگلروں کوگرفتار کیاگیا، جمعہ کے روز صوبائی اسمبلی اجلاس میں ایم ایم اے کی رکن حمیرا خاتون نے وقفہ سوالات میں پوچھاکہ گزشتہ سال کتنی منشیات پکڑی گئی اورکتنی نذرآتش ہوئی معاون خصوصی غزن جما ل نے ایوان کوبتایاکہ برآمدہونے والی منشیات میں930کلوچرس،113کلوہیروئن،53.8کلوافیون،3.76کلوآئس اور242.10کلوالکوہل شامل تھیں گزشتہ سال محکمہ ایکسائزکے اپنے پولیس تھانے تفتیشی یامزیدقانونی جارہ جوئی کانظام موجودنہیں تھا اس لئے تمام مال مقدمہ ملزمان سمیت پولیس یا اے این ایف تھانوں کوسپردکی گئی اس لئے نذرآتش کی گئی منشیات کی فوری معلومات محکمہ ایکسائز کے پاس موجود نہیںچونکہ قانون اکتوبر2019ء میں پاس ہوا ہے اس لئے اس کے بعد ہی تفصیلات محکمہ ایکسائزکے پاس موجود ہیں ۔

(جاری ہے)

اسمبلی کو فراہم کردہ دستاویزکے مطابق صوبائی حکومت نے اے ڈی پی برائے سال 2018-19میں نئے اورجاری منصوبوں کیلئے 207.749ملین روپے کی رقم مختص کی تھی جس میں160.985ملین روپے کی رقم جاری منصوبوں جبکہ46.764ملین کی رقم نئے منصوبوں کیلئے جاری ہوئی تھی ایوان کوبتایاگیاکہ صوبائی حکومت نے آئمہ کرام اوراقلیتی مذہبی پیشوائو ںکے ایک ہزار32 افراد میں فی کس دس ہزاراعزازیہ دینے کافیصلہ کیاہے تاہم اس کے لئے ابھی تک کوئی رقم مختص نہیں کی گئی محکمہ اوقاف نے اکائونٹنٹ جنرل کے ذریعے طریقہ کارمرتب کیاہے جومحکمہ خزانہ کو ارسال کیاجاچکاہے۔

پشاور میں شائع ہونے والی مزید خبریں