ضم اضلاع میں خواتین تنظیم سازی، اے این پی عہدیداران دورہ کریں گی

ہفتہ 19 ستمبر 2020 00:03

پشاور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 18 ستمبر2020ء) عوامی نیشنل پارٹی خیبرپختونخوا نے ضم اضلاع میں خواتین عہدیداران کی تنظیم سازی کیلئے مزید دوروں کا اعلان کردیا۔ اس سلسلے میں باچاخان مرکز پشاور میں صوبائی نائب صدر شازیہ اورنگزیب کی زیرصدارت اجلاس منعقد ہوا جس میں ضم اضلاع کے ضلعی اور تحصیل صدور، جنرل سیکرٹریز، انفارمیشن سیکرٹریز اور متعلقہ خواتین نے شرکت کی۔

(جاری ہے)

ضلع خیبر سے شاہ حسین شینواری(ضلعی صدر) باجوڑ سے نثارباز (ضلعی جنرل سیکرٹری) شاہ خالد، محمد دین، اجمل تنہا، عبدالباقی، شیرین خان، ضیاء الاسلام اور دیگر نے شرکت کی۔ اجلاس میں فیصلہ کیا گیا کہ صوبائی صدر ایمل ولی خان کی ہدایات کی روشنی میں تین ماہ کے اندر اندر خواتین کی تنظیم سازی کا عمل مکمل کرلیا جائیگا۔پہلے مرحلے میں خواتین کی تنظیم سازی اور تعاون کیلئے کمیٹیاں بھی بنائی جائیگی۔ اجلاس میں فیصلہ کیا گیا کہ 27اور 28ستمبر کو ضلع خیبر، 29ستمبر کو ضلع مومند جبکہ 30 ستمبر اور 01اکتوبر کو ضلع باجوڑ کا دورہ کیا جائیگا۔ اس سلسلے میں رکن صوبائی کونسل اور نائب صدر (ضلع مردان) نازیہ شاہ کو ضم اضلاع کیلئے کوآرڈینیٹر مقرر کردیا گیا

متعلقہ عنوان :

پشاور میں شائع ہونے والی مزید خبریں