شبقدر بازار چارسدہ میں تجاوزات کے خلاف آپریشن ، سینکڑوں تھڑے مسمار

ہفتہ 19 ستمبر 2020 12:39

شبقدر بازار چارسدہ میں تجاوزات کے خلاف آپریشن ، سینکڑوں تھڑے مسمار
پشاور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 19 ستمبر2020ء) شبقدر بازار میں تجاوزات کے خلاف آپریشن کے دوران سینکڑوں تھڑے مسمار کر دیئے گئے۔ مقامی انتظامیہ نے خبردار کیا ہے کہ سڑکوں پر کسی کو قبضہ جمانے کی اجازت نہیں دی جائے گی۔ سڑکوں پر کاروبار لگانے والے ٹی ایم اے کی مقررہ جگہ پراپنا کاروبار منتقل کر دیں بصورت دیگر آپریشن روزانہ کی بنیاد پر جاری رہے گا۔

شبقدر بازار میں مختلف سڑکوں پر تھڑے اور ریڑھی لگانے والوں کے خلاف انتظامیہ حرکت میں آگئی۔ اس موقع پر اے اے سی فہد افتخار، ڈی ایس پی فاروق زمان اور ٹی ایم او عبد اللہ نے کہا کہ شبقدر بازار میں ریڑھی بانوں اور تھڑے لگانے والوں کیلئے الگ جگہ مقرر کی گئی ہے، انہیں اپنے روزگار ان مقررہ جگہ منتقل کرنے کیلئے ایک ہفتہ قبل نوٹسسز بھی جاری کئے گئے تھے جس پر تاحال کوئی عمل نہیں کیا گیا۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ ٹی ایم اے اور مقامی انتظامیہ کے ہدایات پر عمل نہ کرنے والوں کے خلاف روزانہ کی بنیاد پر کارروائی کا عمل جاری رہے گا اور خلاف ورزی کرنے والوں کے خلاف سخت قانونی کارروائی عمل میں لائی جائے گی۔ انہوں نے مزید کہا کہ بازار کے تمام سڑکوں پر ریڑھی بان اور تھڑے لگانے والے فوری ٹی ایم اے کی مقررہ جگہ پر اپنا روزگار منتقل کر دیں بصورت دیگر قانون حرکت میں آئے گا۔

متعلقہ عنوان :

پشاور میں شائع ہونے والی مزید خبریں