ضلع اورکزئی میں ویلیج/نیبر ہوڈ کونسلوں کی ابتدائی حلقہ بندیوں کی فہرستیں مشتہر

ہفتہ 19 ستمبر 2020 12:39

پشاور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 19 ستمبر2020ء) ضلع اورکزئی میں بھی بلدیاتی انتخابات کی تیاریاں، ویلیج/نیبر ہوڈ کونسلوں کی ابتدائی حلقہ بندی کی فہرستیں عوام کے معائنے کے لئے مشتہر کردی گئیں ہیں۔

(جاری ہے)

اعجاز احمد ضلعی الیکشن کمشنر اورکزئی نے تفصیل بتاتے ہوئے کہا کہ عوام اپنی تجاویز و اعتراضات 2 اکتوبر2020 تک دفتری اوقات کارمیں ریجنل الیکشن کمشنر/حلقہ بندی اتھارٹی کوہاٹ ڈویژن کے دفتر واقع عیدگاہ روڈ کوہاٹ کینٹ کے پاس جمع کرواسکتے ہیں، اعتراض کنندہ اس ویلج یا نیبر ہوڈ کونسل کا ووٹر ہونا لازمی ہے اورڑڑڑڑحلقہ بندی اتھارٹی ان اعتراضات پر 17اکتوبر2020ء تک فیصلے کرے گی، حلقہ بندی اتھارٹی اپنے فیصلوں سے متعلق حلقہ بندی کمیٹی کو 24اکتوبر2020ء تک آگاہ کرے گی جس کے بعد25 اکتوبر 2020ء کو حلقہ بندیوں کی حتمی فہرستوں کا اعلامیہ جاری کیا جائیگا۔

پشاور میں شائع ہونے والی مزید خبریں