اپوزیشن جتنی چاہے اے پی سی کر لے انصاف کے نعرے پر بنی حکومت کا کچھ نہیں بگاڑ سکتی، ریاض خان

پیر 21 ستمبر 2020 17:58

پشاور۔21 ستمبر(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 21 ستمبر2020ء) وزیر اعلیٰ خیبر پختونخوا کے معاون خصوصی برائے سی اینڈ ڈبلیو ریاض خان نے کہا ہے کہ آل پارٹیز کانفرنس کرپٹ ٹولے کی کرپشن چھپانے کیلئے ہے، پاکستانی عوام ان کی اصلیت بخوبی جانتی ہے اور یہ کرپٹ مافیا احتساب کا سامنا نہیں کر سکتے جوہرصورت ہوکر رہے گا۔ان خیالات کا اظہار انہوں نے پیر کے روز ایلئی زگہ بونیر میں منعقدہ شمولیتی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کیا ۔

انہوں نے کہا کہ اے پی سی احتساب کو ختم کرنے کیلئے حکومت پردبائو ڈالنے کی ناکام کوشش ہے جو پہلے کی طرح ناکام ہو کر رہے گی۔انہوں نے کہاکہ پاکستان تحریک انصاف کی حکومت نے وزیراعظم عمران خان کی قیادت میں احتساب کا دروازہ کھول دیا ہے تو اپوزیشن جماعتیں مل کر صرف این آر او مانگ رہی ہیں۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہاکہ اپوزیشن جتنی چاہے اے پی سی کر لے انصاف اور میرٹ کے نعرے پر بنی حکومت کا کچھ نہیں بگاڑ سکتی کیونکہ با شعور عوام کا اعتماد پی ٹی آئی کو حاصل ہے۔

انہوں نے کہا کہ وزیراعظم عمران خان نے واضح کیا ہے کہ اپوزیشن سے ملک اور جمہوریت کی خاطر ہر طرح کا سمجھوتہ کرنے کے لئے تیار ہیں تاہم کرپشن پر کسی صورت سمجھوتہ نہیں کریں گے۔اس مو قع پر ریاض خان نے ایلئی زگہ بونیر کے حاجی جہانذیب خان کی جا نب سے اپنے خاندان سمیت دیگر کثیر تعدادمیں سیا سی ورکروں کی جا نب سے پاکستان تحریک انصاف میں شمولیت اختیار کرنے پر خوش آمدید کہا اور امید ظا ہر کی کہ یہ شمولیتی سلسلہ مزید بڑھے گا جو پاکستان تحریک انصاف پر عوام کے بڑھتے ہو ئے عتماد کا مظہر ہے۔

پشاور میں شائع ہونے والی مزید خبریں