بہتر ین کارکردگی پرتعلیم ودیگر شعبوں سے تعلق رکھنے والی شخصیات میں اعزازی شیلڈز تقسیم

پیر 21 ستمبر 2020 17:58

پشاور۔21 ستمبر(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 21 ستمبر2020ء) وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا کے مشیر برائے سائنس وانفارمیشن ٹیکنالوجی ضیاء اللہ بنگش و محکمہ تعلیم کی جانب سے بہتر ین کارکردگی پرتعلیم ودیگر شعبوں سے تعلق رکھنے والی شخصیات میں اعزازی شیلڈز تقسیم کی گئیںجبکہ رہبرایجوکیشن سروسز کی جانب سے بہتر کارکردگی پرضیاء اللہ بنگش کے پی آر او محمد احسن آیاز بنگش ،پی ایس او محمد اعجاز اورفوکل پرسن حاجی محمد وحیدکوتعریفی سرٹیفیکیٹس پیش کئے گئے ۔

(جاری ہے)

مشیر آئی ٹی ومحکمہ تعلیم کی جانب سے بہتر کارکردگی کے اعتراف میں پرنسپل ڈاکٹر سید مختیا رشاہ ،ہیڈ ماسٹر ڈاکٹر محمد ارشاد ،ہیڈ ٹیچر حاجی محمدوحید ،ہیڈ ٹیچر حافظ شاہد حکیم المعروف گاگو حافظ صاحب،ہیڈ ٹیچر مقصوداحمد بنگش، پرنسپل شاہد زمان لیٹیگین آفسیر ڈی ای او آفس وحیدگل،کے پی او ڈی ای او آفس کامران خان،ڈیلنگ اسسٹنٹ ڈی ای او آفس طاہر خان اورانچارج ٹریفک وارڈن کوہاٹ اکبر خان خٹک کوایوارڈ دئیے گئے۔

پشاور میں شائع ہونے والی مزید خبریں