پیپلز پارٹی خواتین ونگ کے زیر اہتمام بلاول بھٹو کی سالگرہ تقریب

کیک کاٹا گیا اور پارٹی چیئرمین کیلئے نیک تمنائوں کا اظہار اور جمہوری نظام کی مضبوطی کا عزم

پیر 21 ستمبر 2020 19:08

پشاور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 21 ستمبر2020ء) پاکستان پیپلز پارٹی خواتین ونگ خیبر پختونخوا کے زیر اہتمام چیئرمین پاکستان پیپلز پارٹی بلاول بھٹو زرداری کی 32 ویں سالگرہ کی تقریب کا انعقاد کیا گیا جس میں صوبائی جنرل سیکرٹری شازیہ طہماس ‘ صوبائی سیکرٹری اطلاعات مہر سلطانہ ایڈووکیٹ ‘ نائب صدر اشبر جدون ‘ ڈپٹی جنرل سیکرٹری مسرت قاضی سمیت دیگر خواتین نے کثیر تعداد میں شرکت کی ۔

تقریب کے دوران چیئرمین پاکستان پیپلز پارٹی بلاول بھٹو زرداری کی سالگرہ کا کیک کاٹا گیا ۔ تقریب کے شرکاء نے بلاول بھٹو زرداری کیلئے نیک تمنائوں کا اظہار کیا اور ملک و قوم ‘ جمہوری نظام کی مضبوطی اور پارٹی کی ترقی کیلئے دن رات محنت کرنے کا عزم کیا ۔ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے مقررین نے کہا کہ پاکستان پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری بہتر انداز میں پارٹی کی سربراہی کر رہے ہیں جس کی وجہ سے پارٹی ترقی کی راہ پر گامزن ہے ۔

(جاری ہے)

انہوں نے مزید کہا کہ بلاول بھٹو زرداری کی طرز سیاست سے مخالفین کی صفوں میں ماتم بچھ گئی ہے کیونکہ موجودہ حکومت نے نوجوانوں کے نام پر ووٹ لیکر ان کو مایوسی کے سواء کچھ نہیں دیا جبکہ بلاول بھٹو زرداری نوجوان اور باصلاحیت ہیں جو ملک کو بحرانوں سے نکال سکتے ہیں کیونکہ ان کا تعلق سیاسی گھرانے سے ہے جن کی تربیت سیاسی گھرانے میں ہوئی ہے اور وہ ملک و قوم کو ترقی کی راہ پر گامزن کرنے کے گٴْر سمجھتے ہیں عوام کی نظریں اور وہ دن دور نہیں جب ایک بار پھر پاکستان پیپلز پارٹی اقتدار میں ہوگی اور ملک میں ہر طرف ترقی اور خوشحالی ہوگی ۔

پشاور میں شائع ہونے والی مزید خبریں