سربند،جائیدادتنازعہ پرمسلح افرادکاخاتون پرتشدد

پیر 21 ستمبر 2020 23:49

پشاور۔21 ستمبر(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 21 ستمبر2020ء) سربندکے علاقہ اچینی میرہ میںجائیدادکے تنازعہ پرمسلح ملزمان نے چادراورچاردیواری کاتقدس پامال کرتے ہوئے خاتون کوتشددکانشانہ بناکرشدیدزخمی کردیاہے، مسما ة (ص)سکنہ اچنی میرہ نے رپو رٹ درج کر اتے ہوئے پولیس کو بتایا کہ وہ اپنے گھر میں موجود تھی کہ اس دوران شو ہر کے چچا زاد بھائیو ں شا جہا ن ، دولت ، واجد خان اور دیگر افراد نے زبر دستی گھر میں گھس کر انکو ما را پیٹا جسکی وجہ سے اسکی حالت غیر ہو گئی جنہیں تشویشنا ک حالت میں ہسپتال منتقل کیا گیا جبکہ ملزما ن فرار ہو نے میں کامیاب ہو گئے،متاثرہ خاتون کے مطابق اسکے شوہر کا اپنے چچا زاد بھا ئیو ں کیسا تھ جائیداد کا تنا زعہ چلا آ رہا ہے پولیس نے رپو رٹ درج کر کے تحقیقا ت شروع کر دی ہے ۔

متعلقہ عنوان :

پشاور میں شائع ہونے والی مزید خبریں