پیپل منڈی میں نامعلوم افرادکی فائرنگ سے زخمی کی حالت سنبھل گئی

پیر 21 ستمبر 2020 23:49

پشاور۔21 ستمبر(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 21 ستمبر2020ء) پشاورکے گنجان آباداورمصروف ترین بازارپیپل منڈی میں نامعلوم مسلح مو ٹر سا ئیکل سوار و ں کی فائر نگ سے زخمی ہو نے والا دکاندار تاحال ہسپتال میں زیر علا ج ہے گزشتہ روز گلزا ر احمد ولد محمو د احمدسکنہ گلبر گ اپنی دکان واقع پیپل منڈی میں موجود تھا کہ اس دوران نا معلوم مسلح مو ٹر سا ئیکل سوارو ں نے ان پر اندھا دھند فائر نگ کر دی جسکے نتیجے میں وہ شدید زخمی ہو گیا،مجروح کو تشویشنا ک حالت میں لیڈ ی ریڈ نگ ہسپتال منتقل کر دیا گیا جو تاحال ہسپتال میں زیر علا ج ہے اور اسکی حالت پہلے سے بہتر بتا ئی جا رہی ہے ،پولیس کے مطا بق کیس کو ٹر یس کر نے اور اصل حقا ئق تک رسائی کیلئے تفتیشی ٹیم نے تحقیقا ت کا دائرہ وسیع کر دیا ہے بازار کے قریبی دکاندارو ں اور خاندان والو ں کے بیانات قلمبند کر لئے گئے ہیں،تاہم تا حا ل پولیس نے کو ئی کا میا بی حا صل نہیں کی ہو ئی ہے ۔

متعلقہ عنوان :

پشاور میں شائع ہونے والی مزید خبریں