پشاورہائیکورٹ،سماجی کارکن بازیابی کیس کی سماعت دواکتوبرتک ملتوی

پیر 21 ستمبر 2020 23:49

پشاور۔21 ستمبر(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 21 ستمبر2020ء) پشاورہائیکورٹ نے سماجی کارکن ادریس خٹک بازیابی سے متعلق کیس کی سماعت دواکتوبرتک ملتوی کردی ہے،گزشتہ روزپشاورہائیکورٹ میں سماجی کارکن ادریس خٹک کی بازیابی کیلئے کیس سماعت ہوئی،چیف جسٹس وقار سیٹھ نے کیس کی سماعت کی،اسٹنٹ اٹارنی جنرل نے چیف جسٹس کوسیل ریکارڈ پیش کیا،چیف جسٹس وقاراحمدسیٹھ نے ریمارکس دیئے کہ ریکارڈدیکھنے کے بعد فیصلہ کریں گے،عدالت نے کیس کی سماعت 2 اکتوبر تک ملتوی کردی، وکیل ادریس خٹک طارق افغان ایٖڈووکیٹ کاکہناہے کہ ممکنہ طورپرادریس خٹک کاکیس آرمی ایکٹ کے تحت جہلم میں ہوگا، رٹ میں ترامیم کریں گے یا نئی رٹ جمع کریں گے

پشاور میں شائع ہونے والی مزید خبریں