پولیو مہم کا آغا ز ‘ پشاور پولیس کی جانب سے خصوصی سیکورٹی پلان تشکیل

پولیو مہم کی کامیابی کی خاطر پشاور پولیس کی جانب سے خصوصی سکیورٹی پلان ترتیب دیا گیا ہے، محمد علی گنڈاپور

پیر 21 ستمبر 2020 23:49

پشاور۔21 ستمبر(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 21 ستمبر2020ء) صوبہ کے دیگر اضلاع کی طرح پشاور میں بھی آج سے پانچ روزہ پولیو مہم کا آغاز ہو چکا ہے اس ضمن میں کیپٹل سٹی پولیس کی جانب سے سکیورٹی کے سخت ترین انتظامات کئے گئے ہیں، پولیو مہم کی خاطر پشاور پولیس کی جانب سے خصوصی سکیورٹی پلان ترتیب دیا گیا ہے، سکیورٹی پلان کے مطابق چار ہزار سے زائد پولیس اہلکار سکیورٹی کے فرائض سر انجام دے رہے ہیں۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق صوبائی دارالحکومت پشاور میں صو بہ کے دیگر اضلاع کی طرح آج سے پانچ روزہ پولیو مہم کا آغاز ہو چکا ہے اس ضمن میں کیپٹل سٹی پولیس پشاور کی جانب سے سکیورٹی کے سخت ترین انتظامات کئے گئے ہیں، پولیو مہم کی کامیابی کی خاطر پشاور پولیس کی جانب سے خصوصی سکیورٹی پلان ترتیب دیا گیا ہے، سکیورٹی پلان کے مطابق چار ہزار سے زائد پولیس اہلکار سکیورٹی کے فرائض سر انجام دے رہے ہیں، اسی طرح شہر کے تمام داخلی خارجی راستوں کی کڑی نگرانی کی جا رہی ہے، پولیو ٹیموں کی سکیورٹی کے لئے پولیس ٹیمیں تشکیل دے دی گئی ہیں اس ضمن میں پولیس افسران نے اہلکاروں کو خصوصی ہدایات بھی جاری کی ہے جبکہ شہر کی سکیورٹی ہائی الرٹ کر دی گئی ہے پولیو مہم کے دوران امن و امان کو برقرار رکھنے کی خاطر تمام وسائل کو بروئے کار لایا جا رہا ہے اور سکیورٹی کے لحاظ سے شہر کو چار سکیٹرز میں تقسیم کیا گیا سی سی پی او محمد علی گنڈا پور

پشاور میں شائع ہونے والی مزید خبریں