پاکستان میں ہر طرف لاقانونیت ، چوری ، ڈاکیتی اور رہزنی عروج پر ہے،انتخاب خان

پیر 21 ستمبر 2020 23:52

پشاور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 21 ستمبر2020ء) پاکستان مسلم لیگ (ن) خیبر پختونخواہ کے سینئر نائب صدر انتخاب خان چمکنی نے اخباری نمائندہ وفد سے بات چیت کرتے ہوئے کہا کہ اس وقت پاکستان میں قانون نا م کی کسی چیز کا وجود ہی نہیں ۔ ہر طرف لاقانونیت ، چور ، ڈاکیتی اور رہزنی عروج پر ہے ۔ اور اوپر سے بڑے بڑے پولیس آفسران کے بیانات عوام کی تزلیل ک رہے ہیں۔

اور عوام کی محرومیوں اور اُن سے کیے گئے زیادتی کے حل کرنے کی بجائے اُن پے تنقید کیا جارہا ہے جو کہ سراسر زیادتی کیساتھ ساتھ افسو س کا مقام ہیں ۔اس وقت پولیس ، ایف آئی اے اور نیب صرف سیاسی مخالفین اور اپوزیشن کے لیڈران کو بے جا ہراسا اور تنگ کرنے پر معمور ہے اور عوام کی خدمت کیلئے کئی پر بھی موجود نہیں۔

(جاری ہے)

انتخاب خان چمکنی نے کہا کہ آل پارٹی کانفر نس میں ایک حقیقی لیڈر میاں محمد نواز شریف کی تقریر پر حکمران ایسے پریشان ہے اور گھبرائے ہوئے ہیں جیسے اُنکی سانس روک جائے گی۔

اور دھمکیوں کے علاوہ اُنکے پاس کچھ بھی نہیں ۔ اُنہوں نے کہا کہ میاں محمد نواز شریف کی ایک ٹویٹ پر ( کہ ووٹ کو عزت دو) کی بیانیاں پر سلیکٹڈ حکومت ایسے گھبرائے ہوئے ہیں کیونکہ اُنکو پتہ ہے کہ اُنکی حکومت جو جعلی ووٹوں پر بنی ہوئی ہے۔ نہ اُنکے پاس کوئی وجن ہے۔ اور نہ ہی عوام کیلئے خاص منصوبہ ہے ۔پی ٹی آئی کی حکومت خالی خولی بیانات اور جھوٹے وعدوںپر مبنی ہے اور عوام نے دیکھ لیا کہ بی آرٹی(BRT) کے منصوبے میں کتنا فراڈ ہوا ۔ خیبر پختونخواہ میں اُنکا یہ واحد پراجیکٹ بھی فیل ہو گیا

پشاور میں شائع ہونے والی مزید خبریں