رُکن صوبائی اسمبلی افتخارعلی مشوانی کاگورنمٹ پرائمری سکول کلپانی جھنڈے کا افتتاح

بدھ 23 ستمبر 2020 18:04

پشاور۔23 ستمبر(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 23 ستمبر2020ء) رُکن صوبائی اسمبلی افتخارعلی مشوانی نے جھنڈے کلپانی میں تقریبا 1 کروڑ 80 لاکھ روپے کی لاگت سے گورنمٹ پرائمری سکول (کلپانی جھنڈی) کا افتتاح کر دیا۔

(جاری ہے)

صوبائی حکومت تعلیم پر خصوصی توجہ دے رہی ہے لوگ اپنے بچے سرکاری سکولوں میں بھیج رہے ہیں جو کہ بہتر تعلیم کی مثال ہے، ایم پی اے افتخارعلی مشوانی کا تقریب سے خطاب۔اس موقع پر ایس ڈی او تحت بھائی سرکل سید اکرام اور اے ایس ڈی او افتخار کے علاوہ پاکستان تحریک انصاف کے یو۔سی کارکُنان نے کثیر تعداد میں شرکت کی۔

پشاور میں شائع ہونے والی مزید خبریں