خیبر کالج آف ڈینٹسٹر ی میں ایسوسی ایٹ ڈینز کی تقرری

بدھ 23 ستمبر 2020 18:04

پشاور۔23 ستمبر(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 23 ستمبر2020ء) ڈین خیبر کالج آف ڈینٹسٹر ی پروفیسر ڈاکٹر سید ناصر شاہ نے انڈر گریجویٹ ، پوسٹ گریجوٹ اور تحقیق کیلئے ایسوسی ایٹ ڈینز کے تقرری کی احکامات جاری کر دیے ۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق ایسوسی ایٹ ڈین انڈرگریجویٹ ایجوکیشن پروفیسر ڈاکٹر ہاشم خان،ایسوسی ایٹ ڈین پوسٹ گریجویٹ ایجوکیشن پروفیسر ڈاکٹرمسلم خان،ایسوسی ایٹ ڈین برائے ریسرچ ایسوسی ایٹ پروفیسر ڈاکٹر سلطان زیب خان کی تقرری کی گئی

متعلقہ عنوان :

پشاور میں شائع ہونے والی مزید خبریں