مہلک امراض اور بیماریوں کا خاتمہ صاف ستھرے ماحول سے ممکن ہے،اشتیاق ارمڑ

ماحول کی خوبصورتی برقرار رکھنے کیلئے موجودہ حکومت مو،ْثر اقدامات اٹھا رہی ہے۔ اور پسماندہ علاقوں کی ترقی پر بھی خصوصی توجہ دی جا رہی ہے،وزیرجنگلات

بدھ 23 ستمبر 2020 23:42

پشاور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 23 ستمبر2020ء) خیبر پختونخوا کے وزیر جنگلات و ماحولیات و جنگلی حیات سید اشتیاق ارمڑ نے کہا ہے کہ مہلک امراض اور بیماریوں کا خاتمہ صاف ستھرے ماحول سے ممکن ہے ۔ ماحول کی خوبصورتی برقرار رکھنے کیلئے موجودہ حکومت مو،ْثر اقدامات اٹھا رہی ہے۔ اور پسماندہ علاقوں کی ترقی پر بھی خصوصی توجہ دی جا رہی ہے۔

ان خیالات کا اظہار اشتیاق ارمڑ نے پشاور میں ایک تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کیا انہوں نے کہا کہ آلودگی ، گندگی اور کوڑا کرکٹ ماحولیاتی آلودگی کا سب سے بڑا سبب ہے اور ہماری کوشش ہے کہ خیبر پختونخوا کو صاف اور سر سبز بنانے کے مشن کو آگے لے کر خوشگوار ماحول کیلئے مشترکہ کو ششیں کریں ۔ کیونکہ گلی، محلوں اور نالیوں میں گندگی پھینکنا انتہائی جرم ہے ۔

(جاری ہے)

صفائی نصف ایمان ہے اور ہمارا دینی اور اخلاقی فریضہ بھی ہے ۔انہوں نے میڈیا سے بھی درخواست کی کہ لوگوں میں صاف ستھرا ماحول کا شعور بیدار کریں اور ماحولیاتی آلودگی کے خاتمے میں حکومت کا بھر پور ساتھ دیں انہوں نے کہا کہ پاکستان تحریک انصاف حکومت نے نظام کو شفاف اور بہتر بنانے کیلئے اصلاحات شروع کر رکھی ہے اور عوام کی محرومیوں کے ازالے کیلئے عملی اقدامات شروع کئے گئے ہیں جبکہ سابقہ حکومتوں نے عوامی فلاح و بہبو د کی خاطر عملی اقدامات نہیںکئے تھے ۔

اور میرٹ کے خلاف من پسند لوگوں کو نوازا گیا تھا۔ مگر اب ایسا ہرگز نہیں ہو گا ۔ پاکستان تحریک انصاف کی موجودہ حکومت صوبے کے تمام پسماندہ علاقوں کی ترقی کیلئے اربوں روپوں پر مشتمل جامع پلان پر عمل پیر اہے۔ اور عوام کی مشاورت سے تمام ترقیاتی منصوبے بر وقت مکمل ہونگے۔ جن میں ماحول کی صفائی و ستھرائی ، پینے کی صاف پانی کی فراہمی ، بجلی و گیس کی فراہمی ، سڑکوں کی بہتری ، سکول و ہسپتالوں اور دیگر اداروں میں عملی اقدامات شامل ہیں۔

پشاور میں شائع ہونے والی مزید خبریں