پٹی کمشنر مردان کی زیر صدارت انسداد پولیو مہم کے تیسرے روز فالواپ میٹینگ

بدھ 23 ستمبر 2020 23:48

پشاور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 23 ستمبر2020ء) ڈپٹی کمشنر مردان محمد عابد خان وزیرکی زیر صدارت ضلع مردان میں جاری انسداد پولیو مہم کے تیسرے روز فالواپ میٹینگ کا انعقاد ہوا۔اجلاس میںایڈیشنل ڈپٹی کمشنر نیک محمد، اسسٹنٹ کمشنر تخت بھائی انیلہ فہیم، ایڈیشنل اسسٹنٹ کمشنر کاٹلنگ کامران خان و رستم گل نواز آفریدی، ڈی ایچ او مردان ڈاکٹر اصغر، مولانا اسرار الحق، این سٹاپ آفیسر ڈاکٹرذیشان، کوارڈینیٹر ای۔

پی۔آئی, ڈی ایچ سی او ایس زوار و بخت محمد سمیت دیگر ہیلتھ افسران نے شرکت کی۔اس موقع پر ڈی سی مردان کو تیسرے روز انسداد پولیو مہم کی کارکردگی کے حوالے سے تفصیلی بریفینگ دی گئی۔جس پر ڈی سی مردان نے انسداد پولیو مہم کے دوران پولیو قطروں سے رہ جانے والے بچوں کی چھان بین کی ہدایت کی۔

(جاری ہے)

اس موقع پر ڈپٹی کمشنر مردان نے ہیلتھ افسران کوضلع میں جاری پولیو مہم کے حوالے سے ضروری ہدایات بھی دی۔

اسی طرح ایڈیشنل اسسٹنٹ کمشنر مردان جہانزیب خان نے تیسرے روز پولیو مہم کے موقع پر بی ایچ یو شامت پور طورو کا دورہ کیا۔ ایڈیشنل اے سی نے بی ایچ یو میں پولیو مہم کے تیسرے روز نگرانی کرتے ہوئے ٹیموں کی حاضری وغیرہ کی چیکینگ کی جبکہ مختلف علاقوں میں پولیو ٹیموں کی نگرانی کرتے ہوئے پولیو ٹیموں کو انکاری والدین کو اپنے بچوں کو پولیو سے بچاو،ْ کے قطرے پلانے پر والدین کو مائل کرنے کی ہدایت کی

متعلقہ عنوان :

پشاور میں شائع ہونے والی مزید خبریں