سرکاری اداروں کی شفافیت،میرٹ اور احتساب پر کسی کے ساتھ کوئی سمجھوتا نہیں کیا جائے گا،ساجد خان جدون

ہفتہ 26 ستمبر 2020 21:39

پشاور۔26 ستمبر(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 26 ستمبر2020ء) کمشنر ملاکنڈ ڈویژن سید ظہیر الاسلام شاہ سے سیدوشریف میں چیف کمشنر رائٹ ٹو انفارمیشن کمیشن خیبر پختونخوا ساجد خان جدون نے ملاقات کی ملاقات میں مالاکنڈ ڈویژن میں رائٹ ٹو انفارمیشن کمیشن سے متعلق تفصیلی گفتگو ہوئی اور ضروری فیصلے کئے گئے ملاقات میں اس بات پر فیصلہ کیا گیا کہ سرکاری اداروں کی شفافیت،میرٹ اور احتساب پر کسی کے ساتھ کوئی سمجھوتا نہیں کیا جائے گا انہوں نے کہا کہ رائٹ ٹو انفارمیشن ایکٹ عام شہریوں اور محروم طبقوں کا قانون ہے اس قانون کے صحیح استعمال سے ملاکنڈ ڈویژن کے شہری اپنی قسمت بدل سکتے ہیں انہوں نے کہا کہ معلومات تک رسائی ہر شہری کا بنیادی حق ہے ملاکنڈ ڈویژن میں کسی کو بھی محروم نہیں رکھا جائے گا انہوں نے کہا کہ اس ایکٹ کے بنیادی مقاصد میں کرپشن کا خاتمہ،طرز حکمرانی کی بہتری،سرکاری حکام اور اہلکاروں کو جوابدہ بنانا،شہریوں اور ریاست کے مابین اعتماد پیدا کر نا،شہریوں کو باوقار بنانااور گورننس کے عمل میں شہریوں کے اشتراک کو یقینی بنانے جیسے عوامل شامل ہیں اس موقع پر چیف کمشنر ساجد خان جدون نے کمشنر ملاکنڈ ڈویژن سید ظہیر الاسلام شاہ کوشیلڈ بھی پیش کی۔

متعلقہ عنوان :

پشاور میں شائع ہونے والی مزید خبریں