ڈپٹی کمشنر سوات ثاقب رضا اسلم کی زیر نگرانی دریائے سوات کے کنارے مدین میں تجاوزات کے خلاف آپریشن شروع

ہفتہ 26 ستمبر 2020 21:48

پشاور۔26 ستمبر(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 26 ستمبر2020ء) وزیر اعلی خیبر پختونخوا محمود خان کی ہدایت پر دریائے سوات کے کنارے مدین میں تجاوزات کے خلاف آپریشن شروع ہوگیا،ڈپٹی کمشنر سوات ثاقب رضا اسلم آپریشن کی خود نگرانی کررہے ہیں آپریشن کے تحت دریائے سوات کے کناروں پر قائم دو پارکس، پانچ ہوٹلز اور پانچ مکانات کو مسمار کیا گیا اس موقع پر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے ڈپٹی کمشنر سوات ثاقب رضا سلم نے کہا کہ وزیراعلی خیبر پختونخوا محمود خان کے خصوصی ہدایات تھی کہ دریائے سوات کے کنارے قائم جتنے بھی غیرقانونی تجاوزات ہیں کو کلیئر کیا جائے جس پر ہم نے فیز ون کے دوران آپریشن کرکے کالام میں دریائے سوات کے کنارے قائم غیر قانونی تجاوزات کو ختم کئے اس میں 30سپاٹس کو کلیئر کئے گئے اس کے بعد دوسری فیز میں مدین کے مقام پر ہم نے آپریشن شروع کیا ہے جس میں 12عمارت مسمار کئے ہیں دریائے سوات کے کنارے لوگوں نے جگہ جگہ پر تجاوزات کرکے پانی کے بہا میں رکاوٹ ڈالی گئی ہے جس کی وجہ سے سیلاب کے خطرات منڈ لاتے ہیں اور انسانی زندگی اور املاک کو شدید نقصان پہنچنے کا خدشہ ہوتا ہے یہ بھی واضح ہوں کہ وزیر اعلی محمود خان نے حال ہی میں سیلاب سے متاثرہ علاقوں کا دورہ کرتے ہوئے یہ ہدایات جاری کئے تھے کہ جہاں پر بھی ناجائز تجاوزات ہیں جو پانی کی بہا میں رکاوٹ ڈال رہی ہے انہیں فوری طورپر ہٹائے جائیں ان احکامات پر ڈپٹی کمشنر سوات اور ضلعی انتظامیہ سوات کے فوری ٹیم نے پولیس اور میڈیا کے ہمراہ دوسری فیز میں مدین کے مقام پر تجاوزات کے خلاف آپریشن میں 12عمارات مسمار کئے۔

پشاور میں شائع ہونے والی مزید خبریں