سوات کے تمام بازاروں اور مارکیٹوں میں سرکاری نرخ پر آٹا فراہم کیا جائے،فضل حکیم خان

ہفتہ 26 ستمبر 2020 21:48

پشاور۔26 ستمبر(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 26 ستمبر2020ء) چیئرمین ڈیڈیک سوات فضل حکیم خان یوسفزئی نے ڈی ایف سی سوات جواد خان کو ہدایت جاری کرتے ہوئے کہا کہ سوات کے تمام بازاروں اور مارکیٹوں میں سرکاری نرخ پر آٹا فراہم کیا جائے اس حوالے ضلع بھر سے کوئی بھی شکایت موصول ہوئی تو آپ کے خلاف سخت قانونی کاروائی عمل میں لائی جائے گی اگر کوئی شکایات موصول نہیں ہوئی تو انعام سے نوازا جائے گا ان خیالات کا اظہار انہوں نے سیدوشریف میں آٹے کے حوالے سے اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے کیا اجلاس میں ڈی ایف سی جواد خان اور دیگر متعلقہ افسران نے شرکت کی فضل حکیم خان یوسفزئی نے کہا کہ کہ مجھے ہر حال میں ضلع سوات کے تمام علاقوں میں عوام کو مقررہ سرکاری نرخوں پر آٹے کی فراہمی یقینی بنانا چاہئے اب رعایت کا وقت ختم ہو چکا ہے کسی کے ساتھ کوئی رعایت نہیں ہوگی حکومت نے آپ کو جو اختیارات دیئے ہیں ان کا استعمال صحیح کریں اور عوام کو ریلیف فراہم کریں فیلڈ پر جاکر دکانوں اور مارکیٹوں سمیت ملوں کا دورہ کیا کریں اور اندازہ لگائے کہ کیا یہ لوگ عوام کو سرکاری نرخ ناموں پر آٹا فراہم کررہے ہیں اگر نہیں کر رہے ہیں تو سب سے پہلے ان کے خلاف قانونی کاروائی عمل میں لائی جائے انہوں نے کہا کہ اس سلسلے میں متعلقہ محکمے اور اہلکاروں کی غفلت برداشت نہیں کی جائے گی اور میں بذات خود تمام بازاروں کا دورہ کرونگا اور مارکیٹوں کا معائنہ کرونگا انہوں نے کہا کہ عوام کو ریلیف دینے میں کسی قسم کی کوتاہی برداشت نہیں کی جائے گی۔

متعلقہ عنوان :

پشاور میں شائع ہونے والی مزید خبریں