معاون خصوصی برائے اطلاعات و اعلی تعلیم کامران بنگش کا پشاور پریس کلب کا خصوصی دورہ

ہفتہ 26 ستمبر 2020 21:48

پشاور۔26 ستمبر(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 26 ستمبر2020ء) وزیراعلی خیبرپختونخوا کے معاون خصوصی برائے اطلاعات و اعلی تعلیم کامران بنگش نے ہفتہ کے روز پشاور پریس کلب کا خصوصی دورہ کیا جہاں صحافی یونین کے نمائندگان سے خصوصی گفتگو ہوئی۔اس موقع پر پشاور پریس کلب کے صدر بخار شاہ اور خیبر یونین آف جرنلسٹس کے صدر فدا خٹک بھی ملاقات موجود تھے۔

(جاری ہے)

معاون خصوصی کامران بنگش نے ریمارکس دیتے ہوئے کہا کہ صحافت سے وابستہ افراد کی ایشوز حل کرنا اولین ترجیح ہے جبکہ صحافیوں کی حقوق کی حمایت و حفاظت ہر صورت ممکن بنا رہے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ آزاد صحافت کے بغیر جمہوریت ادھوری ہے اسی لئے حکومت کی کوشش ہے کہ صحافیوں سے متعلقہ تمام امور و ایشوز احسن طریقے سے بروقت حل کریں۔معاون اطلاعات و اعلی تعلیم کامران بنگش نے کہا کہ صحافیوں کو یقین دلاتے ہوئے کہا کہ صحافیوں کو ایسا ماحول فراہم کر رہے ہیں جہاں بغیر کسی ایشو کے اپنی ذمہ داریاں نبھائیں تاکہ عوام اور حکومت کے درمیان فاصلے کم ہوں۔

پشاور میں شائع ہونے والی مزید خبریں