تمام تنظیمیں مقررہ تاریخ تک تنظیمسازی مکمل کرکے رپورٹ جمع کریں گے، تیمورباز خان

ہفتہ 26 ستمبر 2020 23:38

پشاور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 26 ستمبر2020ء) عوامی نیشنل پارٹی خیبرپختونخوا کے ڈپٹی جنرل سیکرٹری اور پختون سٹوڈنٹس فیڈریشن کے صوبائی ایڈوائزر تیمورباز خان نے صوبہ بھر کے آرگنائزنگ کمیٹیوں کو ہدایات جاری کی ہیں کہ 10اکتوبر 2020ء تک تمام تنظیم سازی مکمل کرکے حتمی رپورٹ مقررہ تاریخ تک جمع کرائیں۔ باچاخان مرکز پشاور میں طلبہ وفود سے گفتگو کرتے ہوئے تیمورباز خان کا کہنا تھا کہ نامکمل تنظیمیں 10اکتوبر سے پہلے مکمل کی جائیں۔

انہوں نے پشاور پولیس کی جانب سے طلبہ رہنمائوں اور بالخصوص پختون سٹوڈنٹس فیڈریشن کے عہدیداران کے خلاف جھوٹی ایف آئی آر درج کرنے کی مذمت کرتے ہوئے مطالبہ کیا کہ اسے فوری واپس لی جائے۔ تبدیلی سرکار نے تعلیم کا نظام تو تباہ کردیا ہے ، اب جو طلبہ و طالبات اپنے حق کیلئے آواز اٹھاتے ہیں ان پر پرچے درج کئے جارہے ہیں جو شرمناک اور قابل افسوس عمل ہے۔

(جاری ہے)

پی ایس ایف کے صوبائی ایڈوائزر کا کہنا تھا کہ پختون سٹوڈنٹس فیڈریشن طلباء حقوق کی جنگ لڑتے رہیں گے، ایسے ہتھکنڈوں سے پیچھے نہیں ہٹیں گے۔ اگر تبدیلی سرکار نے اپنی روش تبدیلی نہیں کی تو طلبہ رہنمائوں اور دیگر تنظیموں کی مشاورت سے جلد لائحہ عمل کا اعلان کریں گے۔ انہوں نے پی ایس ایف اراکین پر زور دیا کہ نئے آنیوالے طلبہ و طالبات کو مکمل تعاون فراہم کیا جائے، فولنگ کے ناسور کو روکنے کیلئے پی ایس ایف میدان میں ہوگی

پشاور میں شائع ہونے والی مزید خبریں