عدم تشدد کا عالمی دن، اے این پی کی تمام تنظیموں کو ہدایات جاری کردی گئیں،میاں افتخارحسین

ہفتہ 26 ستمبر 2020 23:38

پشاور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 26 ستمبر2020ء) عوامی نیشنل پارٹی کے مرکزی سیکرٹری جنرل میاں افتخارحسین نے کہا ہے کہ 02اکتوبر عدم تشدد کا عالمی دن منانے کے حوالے سے مرکزی صدر اسفندیارولی خان کی جانب سے ہدایات جاری کی گئی ہے کہ پورے ملک اور بیرون ممالک میں یہ دن بھرپور طریقے سے منائی جائیگی۔ باچاخان مرکز پشاور سے جاری بیان میں اے این پی کے مرکزی سیکرٹری جنرل کا کہنا تھا کہ صوبائی صدور کے نام ہدایت نامے جاری کردیے گئے ہیں جس میں اس دن تقاریب منانے کے ساتھ ساتھ باچاخان کا فلسفہ عدم تشدد ہر فرد تک پہنچانے کی تاکید کی گئی ہے۔

(جاری ہے)

مرکزی صدر کے ہدایات کی روشنی میں پاکستان کے چاروں صوبوں میں 02اکتوبر کو پروقار تقاریب کا اہتمام کیا جائیگا کیونکہ عدم تشدد کا فلسفہ پرامن دنیا کے قیام کیلئے ضروری ہوچکا ہے۔باچاخان بابا کا دیا ہوا فلسفہ آج پوری دنیا اپنا رہا ہے اور یہی امن کا ضامن ہے۔ میاں افتخارحسین کا کہنا تھاک ہ 100سال پہلے دیے گئے فلسفے کو پوری دنیا میں آج جتنی ضرورت ہے،شاید پہلے نہیں تھی۔ہم خوش قسمت ہیں کہ باچاخان کے پیروکار اور افکار کے ساتھ پوری دنیا میں پہنچانے جارہے ہیں۔ چاروں صوبوں اور بیرون ملک اے این پی کی تمام تنظیمیں اس دن کو بھرپور طریقے سے منائیں گی

پشاور میں شائع ہونے والی مزید خبریں