مختلف علاقوں میں بجلی بندرہے گی،پیسکو

بدھ 30 ستمبر 2020 17:09

پشاور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 30 ستمبر2020ء) ضروری مرمت کی وجہ سے 132کے وی ہری پور گرڈ سٹیشن سے بجلی کی فراہمی26,15,12,05 اکتوبر صبح 7 بجے سے صبح 10بجے تک بندرہے گی جس کی وجہ سے گیارہ کے وی حطار روڈ, جی ٹی روڈ, میاں بازار, ڈھیری, سکندر پور , ایس این کی, شادی , فیڈرز کے صارفین متاثر ہوں گے۔

(جاری ہے)

132کے وی ایبٹ آباد گرڈ سٹیشن سے بجلی کی فراہمی27,20,11,06 اکتوبر صبح 8 بجے سے دوپہر12بجے تک بندرہے گی جس کی وجہ سے گیارہ کے وی ایبٹ آباد, حویلیاں سٹی فیڈرز کے صارفین متاثر ہوں گے۔

132کے وی صوابی گرڈ سٹیشن سے بجلی کی فراہمی01 اکتوبر صبح 9 بجے سے دوپہر12 بجے تک بندرہے گی جس کی وجہ سے گیارہ کے وی شاہ منصور ہسپتال, چھوٹا لاہور, لاہور سٹی, کھدو خیل فیڈرز کے صارفین متاثر ہوں گے۔132کے وی صوابی گرڈ سٹیشن سے بجلی کی فراہمی01 اکتوبردوپہر 12 بجے سے دوپہر 3بجے تک بندرہے گی جس کی وجہ سے گیارہ کے وی کرنل شیر خان, صوابی سٹی, بام خیل, تور ڈھیر, نواں کلی, منصبدر فیڈرز کے صارفین متاثر ہوں گے۔

متعلقہ عنوان :

پشاور میں شائع ہونے والی مزید خبریں