خیبر پختونخوا حکومت نے پی ایم ایس گروپ گریڈ 18کے چھ افسران کے تبادلوں و تعیناتیوں کے احکامات جاری کردیئے

پیر 19 اکتوبر 2020 23:41

پشاور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 19 اکتوبر2020ء) خیبر پختونخوا حکومت نے پی ایم ایس گروپ گریڈ 18کے چھ افسران کے تبادلوں و تعیناتیوں کے احکامات جاری کئے ہیں۔ اسٹیبلشمنٹ ڈیپارٹمنٹ حکومت خیبر پختونخوا کی جانب سے جاری کردہ تین الگ الگ اعلامیوں کے مطابق رجسٹرار خیبر پختونخوا ایپلیٹ ٹربیونل فار سیلز ٹیکس آن سروسز پشاور، محمد کاشف ندیم کو تبدیل کر کے انکو بحیثیت پراجیکٹ ڈائریکٹر بنوں ڈویلپمنٹ اتھارٹی بنوں تعینات کر دیا گیا۔

جبکہ ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر (جنرل)بنوں کو ان کی اضافی ذمہ داریوں سے فارغ کر دیا گیا ہے اسی طرح ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر (ایف اینڈ پی) بٹگرام عامر حسن خان کو تبدیل کر کے بحیثیت ڈپٹی سیکرٹری محکمہ خوراک اور ڈپٹی سیکرٹری محکمہ معدنیات زاہد عثمان کے تبادلے کے بعد ان کی بحیثیت ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر ( جنرل) بٹگرام تعیناتیاں کی گئی ہیں جبکہ زاہد عثمان کوایڈیشنل ڈپٹی کمشنر (ایف اینڈ پی) بٹگرام کے عہدے کا اضافی چارج بھی تفویض کیا ہے۔

(جاری ہے)

اسی طرح ڈپٹی سیکرٹری محکمہ صحت جمال الدین کا تبادلہ کر کے ان کی بحیثیت ایڈمنسٹریٹر محکمہ اوقاف خیبر پختونخوا ، جبکہ ایڈمنسٹریٹر اوقاف خیبر پختونخوا یاسر عمران کے تبادلے کے بعد ان کی بحیثیت ڈپٹی سیکرٹری (کیبنٹ) محکمہ انتظامیہ تعیناتی کی گئی ہیں۔ اسکے علاوہ ڈپٹی سیکرٹری محکمہ خزانہ فضل حسین کو تبدیل کر کے بحیثیت ایڈیشنل ڈائریکٹر جنرل( پراجیکٹس) محکمہ ترقی و منصوبہ سازی ضم شدہ اضلاع تعیناتی کے احکامات جاری کئے گئے ہیں۔

متعلقہ عنوان :

پشاور میں شائع ہونے والی مزید خبریں