لوگوں کو پھل سبزیاں مقررہ نرخوں پر دستیابی یقینی بنانے کیلئے فروٹ اینڈ ویجیٹیبل مارکیٹ بنوں کا معائنہ

پیر 19 اکتوبر 2020 23:41

پشاور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 19 اکتوبر2020ء) صوبائی حکومت کی واضح احکامات کی روشنی میںکمشنر بنوں ڈویژن شوکت علی یوسفزئی کی ہدایت پر ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر شبیر خان نے لوگوں کو پھل سبزیاں مقررہ نرخوں پر دستیابی یقینی بنانے کیلئے فروٹ اینڈ ویجیٹیبل مارکیٹ بنوں کا معائنہ کیا۔ اس موقع پر انہوں نے بولی کے دوران براہِ راست قیمتوں کے کنٹرول کیلئے واضح حکمت عملی اپنائی اور بہترین انداز میں آڑھتیوں اور تاجروں کے ساتھ مل کر قیمتوں کا تعین کیا۔

اس موقع پر اے ڈی سی نے کہا کہ لوگوں کو اشیائے خوردونوش کی مقررہ قیمتوں پر دستیابی یقینی بنانے کیلئے تمام وسائل کا استعمال یقینی بنایا جائے گا اور اس ضمن متعدداقدامات پر عمل درآمد تواتر سے جاری ہے تاکہ مصنوعی مہنگائی اور ذخیرہ اندوزوں کی حوصلہ شکنی ہو سکے۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ عام غریب لوگوں کو بنیادی اشیائے ضروریہ کی فراہمی کی حکومتی کوششوں کو عملی جامہ پہنانے کیلئے چھاپوں کا سلسلہ جاری رہے گا اور کسی کو بھی لوگوں کے جذبات اور ان کے حقوق پر ڈھاکہ نہیں ڈالنے دیا جائے گا۔

انہوں نے کہا کہ حکومت کی مثبت اور ٹھوس پالیسیوں کی بدولت ملک میں معاشی استحکام آرہا ہے جس کو دوام پخشنے کیلئے تمام لوگوں کو کردارادا کرنا چاہیے۔ معائنے کے دوران ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر نے زائدقیمت وصول کرنے والے چھ دکانداروں کو گرفتار کرکے کہا کہ زیادہ وصولیوں کی صورت میں آئندہ بھی سخت کاروائی ہوگی اس لئے تمام لوگوں کو حکومت کی مقرر کردہ نرخوں پر اشیائے خوردونوش کی فروخت کو یقینی بنانا ہوگا۔ بعدازاں اے ڈی سی نے کاروباری حضرات کی طرف سے بھر پور تعاون پر شکریہ ادا کیا۔

متعلقہ عنوان :

پشاور میں شائع ہونے والی مزید خبریں