ڈی کام/ڈی بی اے سالانہ امتحانات2017-18کے سرکردہ20,20طلباء کو ٹیکنیکل ایجوکیشن بورڈ کی وساطت سے سکالرشپ دی جائینگی

پیر 19 اکتوبر 2020 23:42

پشاور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 19 اکتوبر2020ء) صوبائی حکومت کے سکالرشپ پروگرام (ستوری دا پختونخوا) کے زیر اہتمام گورنمنٹ کالجز آف منیجمنٹ سائنسز/کالجز آف کامرس کے ڈی کام/ڈی بی اے سالانہ امتحانات2017-18کے سرکردہ20,20طلباء کو ٹیکنیکل ایجوکیشن بورڈ کی وساطت سے سکالرشپ دی جائیں گی۔

(جاری ہے)

اس ضمن میں 21اکتوبر2020کو صبح11:00بجے گورنمنٹ کالج آف منیجمنٹ سائنسز جی ٹی روڈ ہشتنگری پشاور میں ایک پروقار تقریب منعقد ہوگی جس کے مہمان خصوصی وزیر اعلیٰ خیبر پختونخوا کے معاون خصوصی برائے اعلیٰ تعلیم اور اطلاعات کامران بنگش ہونگے۔

پشاور میں شائع ہونے والی مزید خبریں