منشیات اور شراب سپلائی کرنے والے گروہ کا سراغ لگا کر دوملزموں کو گرفتار کر لیاگیا

منگل 20 اکتوبر 2020 23:26

پشاور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 20 اکتوبر2020ء) کیپٹل سٹی پولیس پشاور نے اندرون شہر منشیات اور شراب سپلائی کرنے والے گروہ کا سراغ لگا کر دوملزموں کو گرفتار کر لیاگزشتہ روز ڈی ایس پی سٹی شاہ جہان آفریدی کو اطلاع ملی کہ اندرون شہر کے مختلف علاقوں میں اپنے مخصوص گاہک اور ہوٹلوں میں قیام پذیر افراد کو شراب سپلائی کرنے میں ملوث دو رکنی گروہ کسی بھی وقت شراب سپلائی کرنے کی کوشش کریں گے جس پر ایس ایچ او شاہ قبول ابراہیم خان نے فوری کاروائی کرتے ہوئے دو ملزموں انعام اللہ ولد محمد گل سکنہ کاکشال اور ثاقب ولد سبزعلی سکنہ منڈا بیری کو گرفتار کر لیا۔

متعلقہ عنوان :

پشاور میں شائع ہونے والی مزید خبریں