بی آر ٹی سروس 25اکتوبر سے بحال کر دی جائے گی

بی آر ٹی کے تمام اسٹیشنز سے زو کارڈز کی فروخت کا آغاز کر دیا گیا

منگل 20 اکتوبر 2020 23:26

پشاور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 20 اکتوبر2020ء) بس کمپنی کی سفارش اور عوام کے تحفظ کے پیش نظر بی آر ٹی سروس کو عارضی طور پر معطل کیا گیا۔ بس کمپنی ماہرین کی جانب سے بی آر ٹی کی تمام بسوں دن رات جانچ پڑتال کی گئیں۔

(جاری ہے)

تحقیقات اورچانچ پڑتال مکمل ہونے اور تکنیکی فالٹ کو دور کرنے کے بعد بی آر ٹی مرکزی راہداری پر سروس کو آزمائشی طور پر چلایا جارہا ہے اور تمام بسوں کی روڈ اور لوڈ ٹیسٹنگ جاری ہے۔

بس کمپنی کی سفارش پر سروس کو 25اکتوبر سے بحال کردیا جائے گا۔ مزید عوام کے وسیع تر مفاد میں بی آرٹی کے تمام اسٹیشنز سے زو کارڈز کی فروخت کا آغاز کر دیا گیا ہے۔ شہری بی آر ٹی کے کسی بھی اسٹیشن سے زو کارڈ لے سکتے ہیں اور پہلے سے موجود کارڈ میں کریڈٹ کرواسکتے ہیں۔ ترجمان ٹرانس پشاور کا کہنا تھا کہ شہری سروس کی بحالی کے بعد سروس سے بھرپور مستفید ہوں اور زو کارڈ کا زیادہ استعمال کریں۔

متعلقہ عنوان :

پشاور میں شائع ہونے والی مزید خبریں