جمرود ،ضلع خیبر میں شہید پولیس اہلکار معمور شاہ کی نماز جنازہ پورے سرکاری اعزاز کے ساتھ ادا

بدھ اکتوبر 23:48

پشاور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 21 اکتوبر2020ء) جمرود ضلع خیبر میں شہید ہونے والے پولیس اہلکار معمور شاہ کی نماز جنازہ پورے سرکاری اعزاز کے ساتھ ادا کر دی گئی،خیبر پولیس لائنز شاہ کس میں ہونے والے نماز جنازہ میں سی سی پی او محمد علی گنڈا پور، سیکٹر کمانڈر، ڈی پی او خیبر محمد اقبال، ایم پی اے بلاول اور ایم پی اے شفیق شیر سمیت دیگر پولیس آفسران نے بھی شرکت کی، اس موقع پر سی سی پی او اور دیگر شرکاء نے شہید کی جسد خاکی پر پھولوں کی چادر چڑھائی اور ان کے بلند درجات کے لئے دعا کی ، پولیس کے چاق و چوبند دستے نے شہید کو سلامی پیش کی، سی سی پی او محمد علی گنڈا پور نے شہید کے بچوں اور دیگر لواحقین سے تعزیت کرتے ہوئے شہیدکی پیشہ ورانہ خدمات پر ان کو خراج عقیدت پیش کی اور ان کو یقین دلایا کہ واقعہ میں ملوث عناصر کو جلد بے نقاب کر کے قانون کے کٹہرے میں لایا جائے گا۔

(جاری ہے)

بعد ازاں سی سی پی او محمد علی گنڈا پورنے جائے وقوعہ کا بھی دورہ کیا اور موقع سے حاصل کئے گئے اہم شواہد اور دیگر ثبوتوں کی روشنی میں جامع تفتیش کی ہدایت کی، سی سی پی او نے ڈی پی او خیبر اور ایس ایچ او جمرود سمیت تفتیشی عملہ کو تمام وسائل کو بروئے کار لاتے ہوئے واردات میں ملوث عناصر کا جلد از جلد سراغ لگا کر گرفتار کرنے کی بھی ہدایت کی۔واضح رہے کہ شہید پولیس اہلکار معمور شاہ کو گزشتہ شام ڈیوٹی کے بعد گھر جاتے ہوئے کسی نامعلوم موٹر سائیکل سوار شرپسندوں نے شہید کیا تھا

متعلقہ عنوان :

پشاور شہر میں شائع ہونے والی مزید خبریں:

Your Thoughts and Comments